30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان القائلین بالاعداء لایحصرون المرض فیہ حتی یلزمھم اعداء الاول فافھم وتثبت۔ |
یہ وسوسہ نہ ڈال دے کہ تجاوزِ مرض کے قائل مرض کو اس تعدیہ میں بند تونہیں کرتے کہ ان پر یہ الزام ہوکہ پہلے مریض کو مرض کیسے لگ گیا،پس سمجھ لیجئے اور ثابت رہئے۔ (ت) |
اکتیسویں حدیث:کہ امام احمدوبخاری ومسلم وابوداؤد وابن ماجہ نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسی قدرروایت کی کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لایوردن ممرض علی مصح[1]۔ |
ہرگزبیمارجانور تندرست جانوروں کے پاس پانی پلانے کونہ لائے جائیں۔ |
بیہقی نے سنن میں یوں مطولًا تخریج کی کہ ارشاد فرمایا:
|
لاعدوی ولایحل الممرض علی المصح ولیحل المصح حیث شاء فقیل یارسول اﷲ ولم ذٰلك قال لانہ اذی[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
قلت وقدرواہ مالك فی مؤطاہ انہ بلغہ عن بکیر بن عبداﷲ بن الاشج عن ابن عطیۃ ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلّم |
بیماری اڑ کرنہیں لگتی اور تندرست جانوروں کے پاس بیمار جانور نہ لائیں اورتندرست جانور والا جہاں چاہے لے جائے، عرض کی گئی یہ کس لئے ؟ فرمایا:اس لئے کہ اس میں اذیت ہے یعنی لوگ بُرامانیں گے انہیں ایذاہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم قلت(میں کہتاہوں)امام مالك نے اپنی مؤطا میں اسے یوں روایت کیاکہ حدیث مذکور انہیں بکیربن عبداﷲ بن اشج سے بواسطہ ابن عطیہ اس طرح پہنچی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے |
[1] صحیح مسلم کتاب السلام باب لاعدوی قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۳۰،سنن ابی داؤد کتاب الکہانۃ باب فی الطیرۃ الخ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۹۰سنن ابن ماجہ ابواب الطب باب الجذام ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۱،صحیح البخاری کتاب الطب قدیمی کتب خانہ ۲/ ۸۵۹،مسنداحمد بن حنبل عن ابی ھریرہ دارالفکر بیروت ۲/ ۴۰۶ و ۴۳۴
[2] السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب النکاح باب لایوردممرض علی مصح دارصادربیروت ۷/ ۲۱۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع