دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

سترہویں حدیث:میں ہے کہ ایك بی بی نے ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے پوچھا:کیا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مجذوموں کے حق میں فرماتے:

فروامنھم کفرارکم من الاسد۔

ان سے ایسابھاگو جیساشیرسے بھاگتے ہو۔

ام المومنین(رضی اﷲ عنہا)نے فرمایا:

کلاولکنہ لاعدوی فمن عادی الاول۔رواہ ابن جریر [1] عن نافع بن القاسم عن جدتہ فطیمۃ۔

ہرگز نہیں،بلکہ یہ فرماتے تھے کہ بیماری اُڑ کرنہیں لگتی جسے پہلے ہوئی اسے کس کی اُڑ کرلگی۔(ابن جریر نے حضرت نافع بن قاسم سے بحوالہ اس کی دادی فطیمہ کے اسے روایت کیا ہے۔ت)

اقول:(میں کہتاہوں۔ت)ام المومنین کایہ انکار اپنے علم کی بناء پرہے یعنی میرے سامنے ایسانہ فرمایا بلکہ یوں فرمایا اور ہے یہ کہ دونوں ارشاد حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے بصحت کافیہ ثابت ہیں۔

اٹھارہویں سے تیس:تك حدیث جلیل عظیم صحیح مشہور بلکہ متواتر جس سے ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے استدلال کیاکہ حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لاعدوی۔رواہ الائمۃ احمدوالشیخان[2] وابوداؤد وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ عــــــہ

بیماری اُڑ کرنہیں لگتی(ائمہ کرام مثلًا امام احمد،بخاری ومسلم، ابو داؤد اور ابن ماجہ اس کو حضرت ابوہریرہ

 

عــــــہ: رواہ عنہ بطریق کثیرۃ شتی ھم والامام الطحاوی والدارقطنی فی المتفق والخطیب والبیھقی و ابن جریر واٰخرون وان نسیہ ابوھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ من بعد کما رواہ البخاری والطحاوی وابن جریر وغیرھم۱۲منہ۔

متعددومختلف طریقوں کے ساتھ حضرت ابوہریرہ سے حدیث مذکور کو ان ائمہ مذکورین امام طحاوی اور امام دارقطنی نے متفق میں،خطیب،بیہقی،ابن جریر اور کچھ دوسروں نے اسے روایت کیاہے اگرچہ بعد میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ اسے بھول گئے تھے جیسا کہ بخاری،طحاوی اور ابن جریر وغیرہ نے اسے روایت کیاہے ۱۲منہ(ت)

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن جریر حدیث ۲۸۵۰۷ مؤسسۃ الرسالہ بیرو ت ۱۰/ ۹۷

[2] صحیح البخاری کتاب الطب باب الجذام ۲/ ۸۵۹ و صحیح مسلم کتاب السلام باب لاعدوٰی ۲/ ۲۳۰،سنن ابی داؤد کتاب الکہانۃ والتطیر ۲/ ۱۹۰ و مسند احمدبن حنبل عن ابی ھریرہ ۲/ ۲۶۷ و ۳۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن