30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
او المصابیح[1] اھ۔اقول:سبحٰن اﷲ ھو انما نقلہ عن ابن ماجۃ فلوزاد البسملۃ نسب الی الفضلۃ ثم لم یتفرد ابن ماجۃ بترك البسملۃ بل ھو کذٰلك عند ابی داؤد ایضا رواہ عن عثمٰن بن ابی شیبۃ عن یونس بن محمد وابن ماجۃ عن ابی بکر بن ابی شیبہ ومجاھد ابن موسٰی ومحمد بن خلف العسقلانی کلھم عن یونس بترك البسملۃ والترمذی عن احمد بن سعید الاشقروابراھیم بن یعقوب کلاھما عن یونس مع البسملۃ فافھم۔ |
جانتاہے،کی منفرد غریب روایت پرمحمول ہے یاصاحب مشکوٰۃ یاصاحب مصابیح کی غفلت کانتیجہ ہےاھ اقول:(میں کہتاہوں)اﷲتعالٰی(عیوب ونقائص سے)پاك ہے(یعنی بڑاتعجب ہے)اس لئے کہ صاحب مشکوٰۃ نے اسے ابن ماجہ سے نقل فرمایاہے اگربسم اﷲ شریف کااضافہ کرتے تو زیادتی کی طرف منسوب ہوتے اور ترك بسم اﷲ کے معاملہ میں ابن ماجہ ہی منفرد نہیں بلکہ ابوداؤد کے نسخہ میں بھی یونہی بسم اﷲ متروك ہے چنانچہ امام ابوداؤد نے عثمان ابن ابی شیبہ سے بواسطہ یونس بن محمد اس کو روایت کیاہے اور ابن ماجہ نے ابوبکر بن ابی شیبہ،مجاہدبن موسٰی اور محمدبن خلف عسقلانی کے حوالہ سے اسے روایت کیاہے،سب نے بواسطہ یونس بسم اﷲ کے بغیر روایت کی اور امام ترمذی نے بواسطہ احمدبن سعید اشقراور ابراہیم بن یعقوب بحوالہ یونس "بسم اﷲ"سمیت اس کو روایت کیاہے۔اس مقام کو سمجھ لیجئے۔(ت) |
سولہویں حدیث:میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
کل مع صاحب البلاء تواضعا لربك وایمانا۔رواہ الامام الاجل الطحاوی[2] عن ابی ذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ قلت ھکذا اوردہ فی الجامع کل باللام والذی رایتہ الامام الطحاوی کن بالنون،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
بلاء والے کے ساتھ کھاناکھا اپنے رب کے لئے تواضع اور اس پر سچے یقین کی راہ سے۔(جلیل القدر امام طحاوی نے حضرت ابوذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اسے روایت کیاہے۔ میں کہتاہوں اسی طرح الجامع میں لفظ کل(حرف لام کے ساتھ)ہے لیکن میں نے امام طحاوی کے نسخہ میں کن(حرف نون کے ساتھ)دیکھاہے۔اور اﷲ تعالٰی سب سے بہترجانتاہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع