دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

خربوزے کی شکل اور نہایت تلخ ہوتے ہیں،پھر ہرپھل کے دودوٹکڑے اور معیقیب رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو لٹاکر دونوں طبیبوں نے ایك ایك تلوے پرایك ایك ٹکڑا ملناشروع کیا،جب وہ ختم ہوگیا،دوسرا ٹکڑا لیا،یہاں تك کہ معیقیب رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے منہ اور ناك سے سبزرنگ کی کڑوی رطوبت نکلنے لگی،اس وقت چھوڑ کر دونوں حکیموں نے کہا اب یہ بیماری کبھی ترقی نہ کرے گی۔عبداﷲ بن جعفر رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:

فواﷲ مازال معیقیب متماسکا لایزید وجعہ حتی مات[1]۔

واﷲ! معیقیب اس کے بعد ہمیشہ ایك ٹھہری حالت میں رہے تادمِ مرگ مرض کی زیادتی نہ ہوئی۔

چودھویں حدیث:میں ہے امیرالمومنین صدیق اکبررضی اﷲ تعالٰی عنہ کے دربار میں قوم ثقیف کی سفیرحاضر ہوئے،کھانا حاضرلایا گیا،وہ نزدیك آئے مگر ایك صاحب کہ اس مرض میں مبتلا تھے الگ ہوگئے صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا: قریب آؤ،قریب آئے۔فرمایا:کھاناکھاؤ۔حضرت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہم فرماتے ہیں:

وجعل ابوبکر یضع یدہ موضع یدہ فیاکل ممایاکل منہ المجذوم۔رواہ [2] ابوبکر بن ابی شیبۃ وابن جریر عن القاسم۔

صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے یہ شروع کیا کہ جہاں سے وہ مجذوم نوالہ لیتے،وہیں سے صدیق نوالہ لے کر نوش فرماتے رضی اﷲ تعالٰی عنہ(ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابن جریر نے حضرت قاسم بن محمد سے اسے روایت کیا۔ت)

غالبًا یہ وہی مریض ہیں جن سے زبانی بیعت پراکتفافرمائی گئی تھی۔

پندرہویں حدیث:جلیل میں ہے:

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اخذ بید رجل مجذوم فادخلہا معہ فی القصعۃ ثم قال کل ثقۃ باﷲ وتوکلا علی اﷲ۔رواہ ابوداؤد والترمذی [3]وابن ماجۃ

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك جذامی صاحب کاہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ پیالے میں رکھا اور فرمایا اﷲ پرتکیہ ہے اور اﷲ پربھروسا۔(ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ،عبدبن حمید،ابن خزیمہ،ابن ابی عاصم

 


 

 



[1] الطبقات الکبرٰی ترجمہ معیقیب بن ابی فاطمہ الدوسی دارصادر بیروت ۴/ ۱۸۔۱۱۷

[2] المصنّف لابن ابی شیبہ کتاب العقیقہ حدیث ۴۵۸۷ ادارۃ القرآن کراچی ۸/ ۱۲۹،کنزالعمال بحوالہ ابن ابی شیبہ وابن جریر حدیث ۲۸۴۹۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۹۴

[3] جامع الترمذی ابواب الاطعمہ باب ماجاء فی الاکل مع المجذوم امین کمپنی دہلی ۲/ ۴،سنن ابن ماجہ کتاب الطب باب الجذام ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن