دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

قلت بسند حسن عن رجل من اٰل الشرید یقال لہ عمروعن ابیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ورواہ ابن جریر فسمی اباہ الشرید وھو الشرید بن سوید الثقفی ذکر الامام الجلیل السیوطی بالتخریج الاول فی اول الجامع الکبیر وبالاٰخر فی مسانید جمع الجوامع اقول:بل الحدیث فی صحیح مسلم بلفظ انا قد بایعناك فارجع[1] کما ھو لفظ ابن جریر سواء بسواء وقد جربت مثلہ کثیرا علی ھذا الامام فی کثیر من تصانیفہ الشریفۃ کالجوامع الثلثہ والخصائص الکبرٰی وغیرھا وکان مقصودہ رحمہ اﷲ تعالٰی ان یجمع لامثالنا القاصرین ماقلما تصل الیہ ایدینا فان اقتصرنا علی ماافادوذھلنا عن المتداولات فالقصور منا لامنہ رحمہ اﷲ تعالٰی۔

مصافحہ نہ ہونا مانع بیعت نہیں۔(محدّث ابن ماجہ نے اسے روایت کیاہے۔میں کہتاہوں کہ سندحسن کے ساتھ آل شرید کے ایك شخص سے اسے روایت کیاہے اور اس کو عمروکہاجاتا ہے اس نے اپنے باپ سے روایت کی(اﷲ تعالٰی اس سے راضی ہو)اور ابن جریر نے اسے روایت کیااور شرید کے باپ کانام بھی ذکر کیا یعنی شرید بن سوید ثقفی،جلیل الشان امام،امام سیوطی نے پہلی تخریج میں جامع کبیر کی ابتداء میں اور دوسری تخریج میں جمع الجوامع کے مسانید میں اس کو ذکرفرمایاہے۔میں کہتاہوں بلکہ صحیح مسلم کی حدیث میں یہ الفاظ آئے ہیں کہ واپس ہوجاؤ بیشك ہم نے تمہیں بیعت کرلیا،جیسا کہ ابن جریر کے الفاظ ہیں،دونوں کے الفاظ یکساں ہیں(کوئی خاص فرق نہیں پایاجاتا)ہم نے اس امام پر ان کی بہت سی تصانیف شریفہ میں اس طرح کی بہت سی مثالیں دیکھی ہیں اور تجربہ کیاہے جیسا کہ ان کی تینوں جوامع، خصائص کبرٰی اور ان کے علاوہ دوسری تصانیف،پس اس سے امام موصوف رحمہ اﷲ تعالٰی کامقصد ان سب چیزوں کوجمع کر دینا ہے(یکجاکرنا)کہ جن تك ہم جیسے کوتاہ نظرلوگوں کے ہاتھوں کی بہت کم رسائی ہوتی ہے۔پھر اگر ہم نے ان کے افادہ پراکتفاء کیا،اور ہم متداولات کو بھول گئے تو یہ ہماراقصور ہوگا نہ کہ علامہ موصوف کا،اﷲ تعالٰی ان پررحم فرمائے۔ت)

ساتویں حدیث:میں ہے حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك مجذوم کو آتے دیکھا انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے فرمایا:

یاانس اثن البساط لایطأ علیہ

اے انس! بچھونا الٹ دو کہیں یہ اس پر اپنا

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب السلام باب اجتناب المجذوم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن