دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

دوسری روایت میں ہے:

لاتحدوا النظر الی المجذومین۔رواہ ابوداؤد الطیالسی والبیھقی[1] فی السنن بسند حسن ایضا کلھم عن عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جذامیوں کی طرف پوری نگاہ نہ کرو(ابوداؤدطیالسی اور بیہقی نے السنن میں سندحسن کے ساتھ اسے روایت کیاہے اور ان سب نے حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالہ سے اسے روایت کیاہے۔ت)

پانچویں حدیث:میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاتدیموا النظر الی المجذومین اذا کلمتموھم فلیکن بینکم وبینھم قدر رمح۔رواہ احمد وابویعلٰی [2] و الطبرانی فی الکبیر وابن جریر عن فاطمۃ الصغرٰی عن ابیھا السید الشہید الریحانۃ الاصغر وابن عساکر عنھا عنہ وعن ابن عباس معًارضی اﷲ تعالٰی عنھم جمیعا۔

جذامیوں کی طرف نظر نہ جماؤ ان سے بات کرو تو تم میں ان میں ایك ایك نیزے کا فاصلہ ہو۔(امام احمد،ابویعلٰی اور طبرانی نے"الکبیر"میں اور ابن جریر نے سیدہ فاطمہ صغری سے، انہوں نے اپنے والدبزرگوار سیدشہید ریحانہ اصغر سے اسے روایت کیاہے،اور ابن عساکر نے ان سے انہوں نے اپنے والد اور ابن عباس سے بھی اسے روایت کیاہے۔اﷲ تعالٰی ان سب سے راضی ہو۔ت)

چھٹی حدیث:میں ہے جب وفد ثقیف حاضربارگاہ اقدس ہوئے اور دست انور پر بیعتیں کیں اُن میں ایك صاحب کو یہ عارضہ تھا حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان سے فرمابھیجا:

ارجع فقد بایعناک۔رواہ ابن ماجۃ[3]

واپس جاؤ تمہاری بیعت ہوگئی یعنی زبانی کافی ہے

 


 

 



[1] السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب النکاح باب لایورد ممرض علی مصح الخ دارالمعرفۃ بیروت ۷/ ۲۱۸،مسند ابی داؤد الطیالسی حدیث ۲۶۰۱ دارالمعرفۃ بیروت ص۳۳۹

[2] مسندامام احمدبن حنبل عن علی کرم اﷲ وجہہ دارالفکر بیروت ۱/ ۷۸،المعجم الکبیر حدیث ۲۸۹۷ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۳/ ۳۲۔۱۳۱،کنزالعمال بحوالہ حم ع طب وابن جریر عن فاطمہ الخ حدیث ۲۸۳۳۹ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۵۶۔۵۵

[3] سنن ابن ماجہ کتاب الطب باب الجذام ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۲۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن