30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
سیئ الاسقام۔ |
صحابہ پر،اور ہم بری بیماریوں سے سلامتی اور حفاظت کے لئے اسی سے درخواست کرتے ہیں۔(ت) |
احادیث اس باب میں بظاہر مختلف آئیں،ہم اوّلًا انہیں ذکر کریں پھر ان کے شرعی معنٰی کی طرف متوجہ ہوں کہ بتوفیقہ تعالٰی اس مسئلہ میں حق تحقیق اداہو۔
حدیث اول:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اتقوا المجذوم کمایتقی الاسد۔رواہ البخاری فی التاریخ [1]عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جذامی سے بچو جیساشیر سے بچتے ہیں(امام بخاری نے تاریخ میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا ہے۔ت) |
روایت ابن جریر کے لفظ یہ ہیں:
|
فرمن المجذوم کفرارك من الاسد[2]۔رمزالامام الجلیل السیوطی حسنہ علی ما فی التیسیر[3] اوصحتہ علی ما فی فیض القدیر[4]وذکرہ باللفظ الاول فی الجامع الصغیر وباللفظ الاخیر فی الکبیر ۔ اقول:وفی کلیھما ظاھرا ابوھریرۃ فالحدیث عنہ فی صحیح البخاری بلفظ فرمن المجزوم کما تفرمن الاسد[5] وسیأتی والجواب ان العزویتبع اللفظ لاسیما وھو فی البخاری |
جذامی سے بھاگ جیسا شیر سے بھاگتاہے۔جلیل القدر امام سیوطی(رحمۃ اﷲ علیہ)نے جیسا کہ تیسیرمیں ہے اس کی تحسین فرمائی اور فیض القدیر میں اس کی صحت بیان فرمائی۔ پہلے لفظ سے جامع صغیرمیں اس کا ذکر کیا جبکہ آخری لفظ سے جامع کبیر میں اسے ذکر کیا۔اقول:(میں کہتاہوں کہ)بظاہر دونوں میں ابوہریرہ ہے،صحیح بخاری میں اس کی حدیث (روایت)فرمن المجذوم کما تفرمن الاسد کے الفاظ سے ہے (یعنی جذامی سے اس طرح بھاگو |
[1] الجامع الصغیر بحوالہ تاریخ بخاری عن ابی ھریرۃ حدیث ۱۴۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۱۵،التاریخ الکبیر حدیث ۴۶۰ دارالبازمکۃ المکرمہ ۱/ ۱۵۵
[2] الجامع الکبیر للسیوطی بحوالہ ابن جریر حدیث ۱۴۷۵۶ دارالفکر بیروت ۶/ ۲۶۵
[3] التیسیر شرح الجامع الصغیر حرف الہمزہ تحت حدیث المذکور مکتبۃ الامام الشافعی الریاض ۱/ ۳۰
[4] فیض القدیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ۱۴۱ دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۱۳۸
[5] صحیح البخاری کتاب الطب باب الجذام ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲/ ۸۵۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع