دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حدیث ۲۷:احمدوطبرانی وابن عساکر انہیں سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

یشھداﷲ بہ انفسکم وذراریکم ویزکی بہ اعمالکم[1]۔

اﷲ تعالٰی طاعون سے تمہیں اور تمہارے بچوں کو شہادت دے گا اور اس کے سبب تمہارے اعمال ستھرے کرے گا۔

حدیث ۲۸:امام مالك ودارقطنی ابوہریرہ سے [2]۔

حدیث ۲۹:نسائی عقبہ بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہما رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے فرماتے ہیں:

الشھداء خمسۃ المطعون والمبطون والغریق و صاحب الھدم والشھید فی سبیل اﷲ[3]۔

شہید پانچ ہیں طاعون زدہ اور جو پیٹ کی بیماری سے مراہو اور جو ڈوبے اور جس پر مکان یا دیوار گرے اور وہ کہ جہاد میں شہیدہو۔

حدیث ۳۰:ابوبکرصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے کہ میں غار میں حضوراقدس رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ تھا حضور نے دعا کی:اللھم طعنا وطاعونا[4]الٰہی دشمنوں کے نیزے اور طاعون۔میں نے جانا کہ حضور ان سے اپنی امت کی موت مانگتے ہیں۔

حدیث ۳۱:احمدوطبرانی عتبہ بن عبدسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:قیامت میں شہید اور طاعون زدہ حاضرآئیں گے طاعون والے کہیں گے ہم شہید ہیں،حکم ہوگا:

انظروافان کانت جراحتھم کجراحۃ الشھداء تسیل دماکریح المسك فھم شھداء۔

دیکھو اگر ان کا زخم شہیدوں کی مثل ہے خون رواں اور مشك کی خوشبو تویہ بھی شہیدہیں۔

 


 

 



[1] مسند امام احمدبن حنبل عن معاذ بن جبل المکتب اسلامی بیروت ۵/ ۲۴۱،تہذیب تاریخ دمشق کبیر باب تبشیر المصطفٰی صلی اﷲ علیہ وسلم داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۹۰، ۶/ ۳۰۳

[2] کنزالعمال بحوالہ مالک،قط حدیث ۱۱۱۸۴ موسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۴۱۷

[3] سنن نسائی کتاب الجہاد باب مسئلۃ الشہادۃ نورمحمدکارخانہ کراچی ۲/ ۶۲

[4] کنزالعمال عن ابی بکرالصدیق حدیث ۱۱۷۴۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۵۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن