30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
غدۃ کغدۃ الابل،المقیم فیھا کالشھید والفار منھا کالفار من الزحف[1]۔ |
سے ہی ہوگا اونٹ کی سی گِلٹی ہے جو اس میں ٹھہرارہے وہ شہید کے مانند ہے اور جو اس سے بھاگ جائے وہ ایساہو جیسا کفار کوپیٹھ دے کرجہاد سے بھاگنے والا۔ |
حدیث ۲۲:صحیح مستدرك میں ابوموسٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الطاعون وخز اعدائکم من الجن وھو لکم شھادۃ[2]۔ |
طاعون تمہارے دشمن جِنوں کاچوکا ہے اور وہ تمہارے لئے شہادت ہے۔ |
حدیث ۲۳:مسنداحمدومعجم کبیر میں ا بوموسٰی اور اوسط میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فناء امتی بالطعن والطاعون وخز اعد انکم من الجن وفی کل شہادۃ[3]۔ |
میری امت کا خاتمہ جہاد وطاعون سے ہے کہ تمہارے دشمن جنوں کا چوکا ہے اور دونوں میں شہادت ہے۔ |
حدیث ۲۴:ابن خزیمہ وابن عساکر شرحبیل حسنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے[4]۔
حدیث ۲۵:ابن عساکر معاذرضی اﷲ تعالٰی عنہ سے [5] دونوں وقفًا۔
حدیث ۲۶:شیرازی القاب میں معاذ سے رفعًا راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الطاعون رحمۃ ربّکم ودعوۃ نبیکم وموت الصالحین قبلکم وھو شہادۃ[6]۔ |
بیشك طاعون تمہارے رب کی رحمت اور تمہارے نبی کی دعا اور اگلے نیکوں کی موت ہے اور وہ شہادت ہے۔ |
[1] کنزالعمال بحوالہ طس عن عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا حدیث ۲۸۴۵۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۸۰
[2] المستدرك للحاکم کتاب الایمان الطاعون شہادۃ دارالفکر بیروت ۱/ ۵۰
[3] مسندامام احمدبن حنبل حدیث ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ عنہ المکتب اسلامی بیروت ۲/ ۳۹۵،معجم الاوسط للطبرانی حدیث ۸۵۰۷ مکتبہ المعارف ریاض ۹/ ۲۳۳
[4] تہذیب تاریخ دمشق ابن عساکر ترجمہ شرحبیل بن عبداﷲ حدیث فی طاعون عمواس داراحیاء التراث العربی بیروت ۶/ ۳۰۳
[5] تہذیب تاریخ دمشق ابن عساکر ترجمہ شرحبیل بن عبداﷲ حدیث فی طاعون عمواس داراحیاء التراث العربی بیروت ۶/ ۳۰۳
[6] کنزالعمال بحوالہ الشیرازی فی الالقاب حدیث ۲۸۴۴۵ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۷۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع