30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعالٰی جس کو چاہے بانجھ کردے۔ت)ہاں ایسی دوا کا استعمال جس سے حمل نہ ہونے پائے اگر کسی ضرورت شدیدہ قابل قبول شرع کے سبب ہے حرج نہیں ورنہ سخت شنیع ومعیوب ہے اور شرعًا ایساقصد ناجائزوحرام۔
|
وقد نھی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن الخصاء وعن التبتل والرھبانیۃ وھذا بمعناھا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے خصی کرنے اور الگ تھلگ کٹ کر رہنے اور رہبانیت اختیارکرنے سے منع فرمایا،اور مانع حمل دوا کا استعمال انہی کے معنٰی میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۸۲: ازشہر محلہ ملوکپور مسئولہ سراج علی خاں صاحب رضوی ۱۴شعبان ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ سرطان یا کسی قسم کی شراب کوئی مریض کسی حالت میں استعمال کرسکتاہے یانہیں؟ اگر کوئی شخص اس کو پوشیدہ طور پر کھلائے یاپلائے تو ایسے شخص کے لئے کیاحکم ہے؟ اور مریض اس سے بری الذمہ ہے یانہیں؟ اگر ایسی ادویات سے جن میں مذکورہ بالا اشیاء کامیل ہو،جان بچنے کا خیال ہو تو اس کا استعمال کسی طرح جائزہے یانہیں؟
الجواب:
سرطان کھاناحرام ہے اور شراب بدن پرلگانا بھی حرام ہے۔جان حلال دواؤں سے بھی بچ سکتی ہے اگر اسے بچانامنظور ہے ورنہ حرام دوائیں سوائے گناہ کچھ اضافہ نہ کریں گی جو پوشیدہ طور پر مسلمان کو حرام چیز کھلائے یا پلائے سخت حرام کامرتکب اور شدید سزاکامستوجب ہے مریض پر الزام نہیں اگر اسے خبر نہ تھی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۸۳: (پوراسوال دستیاب نہیں ہوسکا)
۔۔۔۔۔۔کہ جو طاعون سے مرتاہے وہ کافرہے اور دلیل میں زمانہ موسٰی علیہ السلام کا واقعہ پیش کرتاہے اس قول سے بکر مخالف حدیث صحیح ہوکر کافر ہوایانہیں اور اس کی زوجہ نکاح سے باہر ہوئی یانہیں؟ اور بصورت توبہ تجدیدِ نکاح لازم ہے یانہیں؟
الجواب:
متواترحدیثوں سے ثابت ہے کہ طاعون مسلمان کے لئے شہادت ورحمت ہے اور جو مسلمان طاعون میں مرے شہیدہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع