30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں ہے واﷲ تعالٰی اعلم یہ کہاں تك صحیح ہے؟ اس لئے حضور کو تکلیف دی گئی کہ حضورتحریر فرمائیں کہ آیا اُس شخص کے مطابق عمل کیاجائے یانہیں؟
الجواب:
تعویذات بیشك احادیث اور ائمہ قدیم وحدیث سے ثابت،اور اس کی تفصیل ہمارے فتاوٰی افریقہ میں ہے،تعویذات اسماء الٰہی وکلام الٰہی وذکرالٰہی سے ہوتے ہیں ان میں اثر نہ ماننے کاجواب وہی بہترہے جو حضرت شیخ ابوسعید الخیر قدس سرہ العزیز نے ایك ملحد کو دیا جس نے تعویذات کے اثر میں کلام کیا حضرت قدس سرہ نے فرمایا:تو عجیب گدھاہے۔وہ دنیوی بڑامغرور تھا یہ لفظ سنتے ہی اس کا چہرہ سُرخ ہوگیا اور گردن کی رگیں پھول گئیں اور بدن غلیظ سے کانپنے لگا اور حضرت سے اس فرمانے کاشاکی ہوا،فرمایا میں نے تمہارے سوال کا جواب دیاہے گدھے کے نام کا اثر تم نے مشاہدہ کرلیاکہ تمہارے اتنے بڑے جسم کی کیاحالت کردی لیکن مولٰی عزوجل کے نام پاك میں اثر سے منکر ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۸۰: ازموضع ہری پور مرسلہ شوکت علی خاں بتاریخ ۱۹رجب المرجب ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدغیرتعلیم یافتہ کسی قریہ میں اپنے آپ کو حکیم مشہور کرے اور وہ اس قسم کی ادویات جانتاہے کہ اسقاط حمل ہوجائے اور وہ کسی عورت حاملہ کو عورت کی خواہش پر یا غیرخواہش پرذریعہ ادویات اسقاط حمل کرائے اور اسقاط عمل میں آئے تو کیا وہ شخص قاتل ہے اور اس کے لئے کیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
جاہل کو طبیب بنناحرام ہے،جان پڑجانے کے بعد اسقاط حمل حرام ہے،اور ایساکرنے والا گویاقاتل ہے،اور جان پڑنے سے پہلے اگرکوئی ضرورت ہے تو حرج نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۸۱: ازنیوریا ضلع پیلی بھیت مسئولہ اکبرحسین ۱۴رمضان ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ عورت کو بانجھ کرنا کس قدرگناہ ہے اور اس گناہ کی معافی ہے یانہیں؟ حکم شرع بیان فرمائیے۔فقط والسلام
الجواب:
بانجھ کرنا نہ کرنا اﷲ عزوجل کے اختیارمیں ہے بشر کی طاقت نہیں " وَ یَجْعَلُ مَنۡ یَّشَآءُ عَقِیۡمًا ؕ "[1](اﷲ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع