دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

میں یہ پیشہ اگرکیاجائے تو ازروئے شرع شریف اس کے ذمے کیا وبال ہے اور وہ اس کا اہل ہے یانہیں اور اگراہل ہے بھی اورپھر ترك کردے تو کوئی شرعی قباحت تولازم نہیں آتی؟ بلادلیل صرف حکم تحریر فرمادیاجائے۔

الجواب:

اہل کو اس کا ترك بلامضائقہ جائزہے جبکہ وہاں اور طبیب اہل موجود ہو اور نااہل کو اس میں ہاتھ ڈالنا حرام ہے اور اس کا ترك فرض۔جس نے اس فن کے باقاعدہ نظریات وعملیات حاصل کئے او ر ایك کافی مدت تك کسی طبیب حاذق کے مطب میں رہ کر کام کیا اور تجربہ حاصل ہوا اکثرمرضٰی اس کے ہاتھ پر شفاپاتے ہوں کم حصہ ناکامیاب رہتاہو فاحش غلطیاں جیسے بے علم ناتجربہ کارکیاکرتے ہیں تشخیص وعلاج میں نہ کیاکرتا ہو وہ اہل ہے او راسے بنظرنفع رسانی خلائق ومسلمین اس سے دست کش ہونا نہ چاہئے خصوصًا جبکہ دوسرا ایسا وہاں نہ ہو۔بعض اوقات تشخیص یاعلاج میں غلطی واقع ہونا منافی اہلیت نہیں کہ غلطی سے انبیاء علیہم الصّلوٰۃ والسلام معصوم ہیں وبس۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۷۷:              ازمیرٹھ مرسلہ مولوی محمد حبیب اﷲ صاحب قادری رضوی خطیب جامع مسجد خیرنگر مدرس مدرسہ قومیہ۔

بانجھ وہ ہوتی ہے جس کے کبھی بچہ نہ ہواہو بعضوں کے ایك یادو بچہ ہوکر بند ہوجاتے ہیں ان کاعلاج بانجھ کا سا ہی کیاجائے یااور طرح۔

الجواب:

ہاں وہی اعمال کافی ہیں کہ جو اقوٰی کی مدافعت کریں اضعف کی بدرجہ اولٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۷۸:              ازمیرٹھ مرسلہ مولوی محمد حبیب اﷲ صاحب قادری رضوی خطیب جامع مسجد خیرنگر مدرس مدرسہ قومیہ

رجعت عمل کیاچیزہے،کیاعمل کالوٹ جاناکسی بے احتیاطی وغیرہ سے ممکن ہے؟

الجواب:

ہاں ممکن ہے اور بارہا واقع ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۷۹:                               ازلکھنؤ کارلٹن ہوٹل بتوسط عبدالمجید خانصاحب مرسلہ ننھے موٹرڈریور             ۱۵صفر۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثر علماء یامولوی صاحب کسی حاجتمند کو خالصًا ﷲ کوئی تعویذ یانقش دے دیتے ہیں اور اس سے بفضلہ تعالٰی نفع ہوجاتاہے تو اس پر اعتقاد واجب ہے یانہیں؟ ایك صاحب فرماتے ہیں کہ تعویذات وغیرہ کا ثبوت کہیں قرآن شریف یاحدیث شریف سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن