30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۷۴: ازچھپرہ محلہ دھیانوان مرسلہ محمد نبی جان دوافروش ۵رجب المرجب ۱۳۳۶ھ
زید کے پاس ایك نسخہ مردانگی کا ایك ہندوفقیر کادیاہواہے زید اسے بناکر دینے سے بھی عذر کرتاہے نسخہ بتانے سے بھی خیال اس کا ایساہے کہ لوگ حرام کرنے پرتیار ہوجاتے ہیں اس وجہ سے کسی کو نہیں دیتا ہوں کہ اگروہ حرام کریں گے تو میرے نامہ اعمال میں درج ہوں گے اور عمرو نے یہ سوال کیاکہ مجھے نسخہ بتادو اور جو قسم شرعی لیناچاہو لے لو کیونکہ میں بسبب مرض بواسیر کے سخت پریشان ہوں کہ نامردی کے درجہ پرپہنچاہوں میری شادی عنقریب ہونے والی ہے اگرآپ نسخہ نہیں دیتے ہیں تو مجھے بناکر دے دو اگر نہ دوگے تو میں اپنا دلی راز کہہ کر تمہاری آنکھ میں ذلیل ہوا ڈوب مرنے کے سوا اور مجھے کچھ بن نہیں آتا ہے تو یہ خیال زید کا موجب شرع شریف غلط یاصحیح ہے اور عمرو ایك مرد مسلمان نمازی بھی ہے۔
الجواب:
اگر وہ نسخہ نہ بتائے اسے دوابناکر دے جبکہ اس میں کوئی ناجائزچیزنہ ہو،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلینفعہ[1]۔ |
جو کوئی تم میں سے اپنے بھائی کو نفع پہنچاسکتاہو تو اسے نفع پہنچانا چاہئے۔(ت) |
اور اس کا یہ خیال کہ لوگ حرام کریں گے اور اس پروبال محض غلط ہے مسلمان پربدگمانی حرام ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ""[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچتے رہو کیونکہ بعض گمان گناہ ہیں۔(ت) |
اور جب اس کی نیت نفع رسانی مسلم ہے تو دوسراگناہ کرے بھی تو اس کامواخذہ اس پر نہیں ہوسکتا۔اﷲ عزوجل فرماتاہے: " وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ"[3] (کوئی جان کسی دوسری جان کابوجھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع