دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

(۵)اپنی بیوی میت کا جنازہ شوہرلیجاسکتا ہے کہ نہیں؟ جواب شافی سے ممنون فرمایاجائے۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

(۱)طاعون سے بھاگنا حرام ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الفارمن الطاعون کالفار من الزحف[1]۔

طاعون سے بھاگنے والا ایساہی ہے جیسے کہ جہاد میں کافروں کوپیٹھ دے کربھاگنے والا۔

جسے اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

" فَقَدْ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ وَمَاۡوٰىہُ جَہَنَّمُ ؕ وَبِئْسَ الْمَصِیۡرُ ﴿۱۶﴾"[2]

وہ بیشك اﷲ کے غضب میں پڑا اور اس کاٹھکانا جہنم ہے اور بہت ہی بری جگہ پھرنے کی۔

(۲)کیاایسی چیز دوا کے حکم میں آسکتی ہے نہ کہ معاذاﷲ سنت ہونا جس پر اﷲ کاغصب ہو اور جہنم ٹھکانا۔جولوگ اس سے بھاگ کرکہیں بھی جاتے ہیں سب گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوتے ہیں،اس کی تفصیل ہمارے رسالہ تیسیرالماعون میں ہے۔جولوگ کہتے ہیں کہ لوگ اس میں بے موت مرجاتے ہیں وہ گمراہ ہیں،اس میں قرآن عظیم کاانکار ہے ان پرتوبہ فرض ہے اورتجدید اسلام وتجدید نکاح چاہئے،اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" وَمَا کَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللہِ کِتٰبًا مُّؤَجَّلًاؕ"[3]۔

کون جان بے حکمِ خدا نہیں مرسکتی لکھا ہو احکم ہے وقت باندھا ہوا۔

پیڑ سے ایك آدھ پھل ٹپکتا رہتاہے اسی کا ٹپکنا لکھاتھا اور ایك آندھی آتی ہے کہ ہزاروں پھل ایك ساتھ جھڑ پڑتے ہین ان کا ساتھ ہونا ہی لکھاتھا۔ اﷲ تعالٰی فرماتاہے:

" وَکُلُّ صَغِیۡرٍ وَّکَبِیۡرٍ مُّسْتَطَرٌ ﴿۵۳﴾"[4]

ہرچھوٹی بڑی بات سب لکھی ہوئی ہے۔

(۳)سو ودوسو جتنے جنازے جمع ہوں سب پر ایك ساتھ ایك نماز ہوسکتی ہے۔


 

 



[1] مسند امام احمد بن حنبل عن عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶/ ۸۲،۱۴۵،۱۵۵

[2] القرآن الکریم ۸/ ۱۶

[3] القرآن الکریم ۳/ ۱۴۵

[4] القرآن الکریم ۵۴/ ۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن