30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جائز ہے یا نہیں؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
(۱)شراب بھی حرام ہے اور نجس بھی،اس کا خارج بدن پر بھی لگاناجائزنہیں۔اور افیون حرام ہے نجس نہیں،خارج بدن پر اس کا استعمال جائزہے۔
(۲)بچے کو سلانا یارونے سے بازرکھنے کے لئے افیون دیناحرام ہے اور اس کا گناہ اس دینے والے پرہے بچے پرنہیں،ماحرام اخذہ حرام اعطاؤہ[1] (جس چیز کا لینا حرام ہے اس کا دینا بھی حرام ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۷۰: مرسلہ سیّد ولی اﷲ از موضع لوڑ سرا ڈاکخانہ بھدورا ضلع غازیپور ۲۵ربیع الآخر۱۳۳۵ھ
(۱)کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین دریں باب کہ جن مواضعات میں کہ عارضہ طاعون کی شکایت ہو قبل اس کے کہ لوگ مرنے لگیں یعنی معًا ابتداء علامات وبا مثل مرنا حشرات الارض وغیرہ کا وگندگی وتعفن کا ہونا کہ مقدمہ اس عارضہ مکروہہ کا ہے،خدا کی پناہ یا بوقت ابتدا تعداد اموات صاحبان دیہہ اپنے اپنے مکانوں سے باہرہوجائیں یانہ ہوجائیں،شرع شریف اس امر میں کیا اجازت دیتی ہے اگرا جازت ہے تو کس وقت اور کس شرط کے ساتھ باہر ہوناچاہئے اور اگر شریعت اجازت نہیں دیتی تو باہر کے نکلنے والے لوگ کس گناہ کے مرتکب ہوں گے مع ثبوت حدیث ونص قرآنی کے مطلع کیاجائے۔
(۲)حکمائے اہل فرنگ جو عام طور سے اعلام دربارہ چھوڑنے مکانوں کے کرتے ہیں اور خود باہر نکل جاتے ہیں اور نیز اہل اسلام کا بہت سا حصہ ان کے تبعیت کرتے ہیں اور یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ جس طرح دوا کرنا بحالت مرض سنت ہے اسی طرح بحالت خرابی آب وہوا جگہ کا نقل کرنا بھی ایك گونہ علاج ہے تبدیل آب وہوا بھی داخل سنت ہے تو ان لوگوں کی رائے کی تابعداری کرنا ہم سب کو مناسب ہے یانہیں،اور بعضے اشخاص کا یہ خیال ہے کہ اس میں بلاموت بھی لوگ مرجاتے ہیں چونکہ کثرت سے لوگ مرتے ہیں اور بیمارپڑتے ہیں تو یہ اعتراض ہوتاہے کہ کیا ایکبارگی اتنے لوگوں کی موت ایك ہی بار تھی خیر ہرایك سوال کی طرف سے معقول تسلی بخش جواب سے اطلاع دیں۔(۳)کتنے میت تك کا جنازہ اکٹھاہوسکتاہے اور نابالغ لڑکی اور لڑکے کا جنازہ بالغ کے ساتھ ہوسکتاہے یانہیں؟ اگرہوسکتاہے تو دعا پہلے بالغ کی پڑھی جائے یانابالغ کی؟ یامحض بالغ کی دعا نابالغ کے لئے کافی ہوسکتی ہے؟ جواب شافی سے ممنون ومشکور کیاجاؤں،مع حوالہ حدیث۔(۴)لڑکا اور لڑکی نابالغ ہے اس کی شادی ہوگئی ہے بعد شادی کے لڑکی بیوہ ہوگئی تو عقدثانی کے بارہ میں عدّت لیاجائے گا کہ نہیں؟ اگر عدّت لیاجائے تو کب تک؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع