دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

بلکہ مطلقًا دومسلمانوں میں تفریق بلاضرورت شرعی ناجائزہے۔حدیث میں فرمایا:

لاتباغضوا ولاتدابروا الٰی قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وکونوا عباداﷲ اخوانا[1]۔

(لوگو)ایك دوسرے سے عداوت نہ رکھو اور نہ ایك دوسرے سے پیٹھ پھیرو۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس ارشاد گرامی تک"اے اﷲ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی ہوجاؤ"۔(ت)

غرض نفس عمل یاتعویذ میں کوئی امرخلاف شرع ہو یامقصود میں توناجائزہے ورنہ جائزبلکہ نفع رسانی مسلم کی غرض سے محمود وموجب اجر۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلینفعہ۔رواہ مسلم [2]عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

تم میں جس سے ہوسکے کہ اپنے بھائی مسلمان کو کوئی نفع پہنچائے تو پہنچائے۔(امام مسلم نے حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۶۷:مسئولہ مسلمانان جام جودھپور کاٹھیاواڑ معرفت شیخ عبدالستار صاحب پوربند کاٹھیاوار متصل قندیل ۱۵جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ

ہندو کو شفاء بیماری کے واسطے تعویذ دیناجائزہے یانہیں؟ اگرجائزہے تو اس کاطریقہ کیاہے؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

کافر کو اگرتعویذ دیاجائے تومضمر جس میں ہندسے ہوتے ہیں نہ کہ مظہر جس میں کلام الٰہی واسمائے الٰہی کے حروف ہوتے ہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۶۸:                               مرسلہ عبدالستار بن اسمٰعیل صاحب ازگونڈل کاٹھیاواڑ                  یکم صفر ۱۳۳۵ھ

(۱)کیافرماتے ہیں علمائے اہلسنت اس مسئلہ میں،شراب افیون یا ہروہ چیز جو شرعًا حرام یاناپاك ہو اس کا کسی مرض میں خارجًا ضمادًا استعمال کرناکیساہے؟

(۲)اسی طرح بچوں کو نیند لانے یارونے سے روکنے کی غرض سے دوا میں قدرے افیون کا کھلانا


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب باب ماینہٰی عن التحاسد والتدابرالخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۹۶

[2] صحیح مسلم کتاب السلام باب استحباب الرقیۃ من العین الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن