30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۶۵:اہل ہنود سے بیماری کی دواکرانا کیساہے؟
الجواب:
طبیب اگر کوئی ناجائز چیز دوامیں بتائے جب تو جائزنہیں اگرچہ طبیب مسلمان ہو اور جائز چیزمیں حرج نہیں اگرچہ کافرہو مگرہندؤوں کی طلب عقلی اصول کے خلاف اور اکثر مضرہوتی ہے لہٰذا بچناچاہئے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۶۶: ازقصبہ بشارت گنج ضلع بریلی متصل بڑی مسجد مرسلہ نجو خاں فوجدار یعنی باتی والہ ۲۵محرم الحرام ۱۳۳۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عملیات یعنی تعویذ وغیرہ کتابوں سے کرنا حق ہے یا باطل؟ کس طور سے جواز اور کس طریق سے ناجائز؟ رقم فرمائیں۔
الجواب:
عملیات وتعویذ اسمائے الٰہی وکلام الٰہی سے ضرورجائزہیں جبکہ ان میں کوئی طریقہ خلاف شرع نہ ہو مثلًا کوئی لفظ غیرمعلوم المعنی جیسے حفیظی،رمضان،کعسلہون اور اور دعائے طاعون میں طاسوسا،عاسوسا،ماسوسا،ایسے الفاظ کی اجازت نہیں جب تك حدیث یا آثار یا اقوال مشائخ معتمدین سے ثابت نہ ہو،یونہی دفع صرع وغیرہ کے تعویذ کہ مرغ کے خون سے لکھتے ہیں یہ بھی ناجائزہے اس کے عوض مشك سے لکھیں کہ وہ بھی اصل میں خون ہے،یونہی حب وتسخیر کے لئے بعض تعویذات دروازہ کی چوکھٹ میں دفن کرتے ہیں کہ آتے جاتے ا س پرپاؤں پڑیں یہ بھی ممنوع وخلاف ادب ہے،اسی طرح وہ مقصود جس کے لئے وہ تعویذ یاعمل کیاجائے اگر خلاف شرع ہو ناجائز ہوجائے گا جیسے عورتیں تسخیر شوہر کے لئے تعویذ کراتی ہیں،یہ حکم شرع کا عکس ہے۔اﷲ عزّوجل نے شوہر کوحاکم بنایاہے اسے محکوم بنانا عورت پرحرام ہے۔یونہی تفریق وعداوت کے عمل وتعویذ کہ محارم میں کئے جائیں مثلًا بھائی کو بھائی سے جداکرنا یہ قطع رحم ہے اور قطع رحم حرام،یونہی زن وشو میں نفاق ڈلوانا۔حدیث میں فرمایا:
|
لیس منّا من خبب امرأۃ علٰی زوجھا[1]۔ |
جو کسی عورت کو اس کے شوہر سے بگاڑدے وہ ہمارے گروہ سے نہیں۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع