30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بحقیقتھا[1]۔ |
جب تك کہ اس کی حقیقت معلوم نہ ہو۔(ت) |
سونے کا تالو عورتوں کو مطلقًا جائزہے اور مردوں کو بضرورت یعنی جبکہ سونے میں کوئی خصوصیت محتاج الیہا ایسی ہوکہ چاندی وغیرہ سے حاصل نہ ہوسکتی ہو ورنہ دوسری دھات اختیارکریں چاندی کی حاجت ہوتو وہ ورنہ ایلومینیم یاجومناسب ہو۔ درمختار میں ہے:
|
لایشد سنہ المتحرك بذھب بل بفضۃ ویتخذ انفا منہ لان الفضۃ تنتنہ[2]۔ |
ہلنے والے دانت کو سونے کے تاروں سے مضبوط نہ کیاجائے بلکہ چاندی استعمال کی جائے،ہاں البتہ سونے کی مصنوعی ناك بناکر لگائی جاسکتی ہے کیونکہ چاندی میں بدبو پیداہوجاتی ہے۔(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
الاصل فیہ التحریم والاباحۃ للضرورۃ وقد اندفعت بالفضۃ وھی الادنی فبقی الذھب علی التحریم والضرورۃ لم تندفع فی الانف دونہ حیث انتن[3] اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
سونے کے استعمال میں اصل حرمت ہے اور اس کا مباح ہونا ضرورت کی وجہ سے ہے کیونکہ چاندی سے یہ ضرورت پوری ہوجاتی ہے اور اس کا استعمال بنسبت سونے کے قریب ہے، لہٰذا سونا اپنی حرمت پرباقی رہے گا،اور یہ ضرورت ناك لگانے میں بغیر سونے کے پوری نہیں ہوسکتی(لہٰذا سونے کی مصنوعی ناك لگاناجائزہے)کیونکہ سونے کے علاوہ باقی دھاتوں میں بدبو پیداہوجاتی ہےاھ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۶۴: ازسرنیان ضلع بریلی مرسلہ امیرعلی صاحب قادری ۴رجب ۱۳۳۱ھ
شفاخانہ کی دوا استعمال کرنے کاکیاحکم ہے؟
الجواب:
انگریزی دوا جس میں شراب پڑتی ہے جیسے ٹنکچر،وہ مطلقًا ناجائزہے،اور جس دوا میں کوئی ناپاك یاحرام چیزمعلوم نہ ہو اس سے بچنا بہترہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع