دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وقدقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من کذب علیّ متعمدا فلیتبوّأ مقعدہ من النّار[1]۔

بیشك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے عمدًا مجھ پر جھوٹ کہا اسے اپنا ٹھکانا دوزخ میں سمجھ لینا چاہئے۔(ت)

سکن الشجون کیاچیزہے اس کا مصنف کون ہے،کشف الظنون تك تو اس کا پتا نہیں کوئی حال کاجاہل مجہول ہوتو ہواکرے،القاء بالایدی الی التھلکۃ(ہاتھوں کوہلاکت میں ڈالنا۔ت)کیاہے محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے احکام کو نہ ماننا،ورنہ یہ آیت تحریم جہاد کے لئے عمدہ دستاویز ہوجائے گی،جو تہبلکہ چمکتی تلواروں اور برستے تیروں او رتوپ کے متواتر گولوں کے سامنے ہے طاعون میں اس کا عشرعشیر بھی نہیں توجہاداکبر سے زائد حرام ہوگا اور جہاد سے بھاگنا فرض حالانکہ قرآن نے اس کا عکس فرمایا ہے قرآن عظیم ترك جہاد وفرارعن الجہاد ہی کوتہبلکہ فرماتا ہے جسے یہ عبدۃ الہوی ہلاك سمجھیں وہ نجات ہے اور جسے نجات سمجھ رہے ہیں وہ ہلاك ہے۔ابوایوب انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:"کریمہ لاتلقوا"ہم انصار میں اتری کہ جب دین متین کو اﷲ عزوجل نے عزت بخشی اور اسلام پھیل گیا ہم نے کہا اب جہاد کی کیاضرورت ہے اب خانگی امور جو اتنے روزوں سے خراب پڑے ہیں بنالیں اس پرارشاد ہوا:

وانفقوا فی سبیل اﷲ ولاتلقوا بایدیکم الی التھلکۃ[2]"

اپنی جان اور مال جہاد میں خرچ کرو اور ترك جہاد کرکے اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو۔(ت)

معالم شریف میں ہے:

فالتھلکۃ الاقامۃ فی الاھل والمال وترك الجھاد[3]۔

"التہلکہ"اہل ومال سے وابستہ رہنا اور جہاد کے لئے نہ نکلنا ہے۔(ت)

امام اجل احمدبن حنبل مسندمیں جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الفار من الطاعون کالفارمن الزحف

طاعون سے بھاگنے والا ایساہے جیسے جہاد میں

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب العلم باب اثم من کذب علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۱

[2] معالم التنزیل علی ہامش الخازن تحت آیہ ۲/ ۱۹۵ مصطفی البابی مصر ۱/ ۱۷۱ و ۱۷۲

[3] معالم التنزیل علی ہامش الخازن تحت آیۃ ولاتلقوا بایدیکم الی التہلکۃ مصطفی البابی مصر ۱/ ۱۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن