دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

الجواب:

حدیث فرار عن الطاعون کو مخدوش ومجروح او ر اس کے دو روایوں کو مجہول وغیرثقہ نہ کہے گا مگرجاہل یاگمراہ۔حدیث صحیح نقی منقی صفی مصفی،صحیحین بخاری ومسلم وموطاء مالك ومسندامام احمد وسنن ابی داؤد وسنن نسائی وغیرہا میں بطریق عدیدہ واسانید جیّدہ صحیحہ حدِ شہرت واستفاضہ پر مروی ہوئی اور اسے مقامی بمعنے مذکور بھی نہ کہے گا مگروہ کہ ارشاداتِ محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو پردہ تاویل باطل وعلیل میں رَد کرناچاہتاہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تویوں ارشاد فرمائیں:

اذاسمعتم بالطاعون بارض فلاتدخلوا علیہ واذا وقع وانتم بارض فلاتخرجوا منھا فرارامنہ،رواہ الشیخان [1]وابوداؤد النسائی ومالك واحمد عن عبدالرحمٰن بن عوف والبخاری ومسلم عن اسامۃ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔

جب تم کسی زمین میں طاعون ہوناسنو تو اس پر داخل نہ ہو اور جب وہاں طاعون آئے جہاں تم ہو تو طاعون سے بھاگنے کے لئے وہاں سے نہ نکلو(بخاری،مسلم،ابوداؤد،نسائی،امام مالك اور امام احمد نے حضرت عبدالرحمن بن عوف کے حوالے سے اسے روایت کیاہے او ربخاری ومسلم نے اسے اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی سند کے ساتھ بھی روایت کیاہے۔ت)

اور اس کے معنی یہ قراردئیے جائیں کہ کسی جہاد کے وقت طاعون ہوا تھا تو اس جہاد سے بھاگنے کی مخالفت میں فرمائی گئی انا ﷲ وانّا الیہ راجعون(یقینا ہم اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کرجانے والے ہیں۔ت)یہ تاویل نہیں صریح تحریف وتبدیل ہے اور نہ صرف تبدیل بلکہ محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرافتراکہ حضورنے اس غرض سے فرمایا، حالانکہ کسی روایت ضعیفہ میں بھی یہ سبب وغرض ارشاد مذکور نہیں محض اختراع وافتراء ہے۔


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب ۱/ ۴۹۴، وکتاب الطب ۲/ ۸۵۲ قدیمی کتب خانہ کراچی،صحیح مسلم کتاب السلام باب الطاعون والطیرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۲۸،سنن ابی داؤد کتاب الجنائز باب الخروج من الطاعون آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۸۶،موطاالامام مالك باب ماجاء فی الطاعون میرمحمد کتب خانہ کراچی ص۷۰۰،مسندامام احمد عن عبدالرحمن بن عوف المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۱۸۲ و ۱۹۳ و ۱۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن