30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
|
بارے میں آیاہے کہ وہ ایسے مقربان بارگاہ ہیں کہ دم او رجھاڑ پھونك نہیں کرواتے نہ داغ لگواتے ہیں اور نہ بدشگونی لیتے ہیں بلکہ اپنے پروردگار پرمکمل بھروسا رکھتے ہیں،اﷲ تعالٰی اپنے فضل وکرم سے ہمیں ان پاك لوگوں میں شامل فرمائے۔اﷲ تعالٰی پاك برتر اور سب سے زیادہ علم رکھنے والاہے۔(ت) |
مسئلہ ۶۰: مسئولہ حافظ امیراﷲ صاحب ۲۰شوال ۱۳۲۲ھ
یہ خط ایك شخص صادق تخلص سیتاپوری کامیرے نام آیاہے اس کی آخری عبارت ملاحظہ فرمائیں،عبارت یہ ہے:
|
اگرآں جاراترك کردہ مابقی راازیں بلا(یعنی طاعون)حفاظت کنند بعقل نزدیك وازمحاظرہ " وَلَا تُلْقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمْ اِلَی التَّہۡلُکَۃِۚۖۛ "[1] دورست۔
زیراکہ حدیثے کہ درعدم فرار وارد شدہ مصنف"سکن الشجون فی حکم الفرار عن وباء الطاعون"بدلائل وبراہین ثابت کردہ کہ اوّلًا طرق روایان حدیث بسیار مخدوش ست یعنی دو نفراز انہا مجہول وغیرثقہ است وثانیًا نفس حدیث مقامی ست زیراکہ دروقتے کہ عسکر اسلامی ازبرائے حفاظت ثغور مقرر بودند طاعون آمدوآنہامی گریختند حضرت فرمودند کہ نگریزند۔ خلاصہ بخیال من بااینحالت آنجا سکونت جاہلانہ خودرا بلااند اختن ست فقط۔ |
اگر ا س جگہ کو چھوڑ دے اورباقیماندہ جگہ کی طاعون کی مصیبت سے حفاظت کی جائے تو یہ عقل کے قریب،اور آیہ مذکورہ کی ممانعت سے بعید ہے۔قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے:لوگو! اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو۔(ت) اس لئے کہ جو حدیث طاعون سے نہ بھاگنے کے بارے میں وارد ہوئی ہے مصنف"سکن الشجون فی حکم الفرار عن وباء الطاعون"نے عقلی ونقلی دلائل سے ثابت کیا ہے کہ اوّلًا توحدیث مذکور کی سندبلحاظ رواۃِ حدیث بہت مخدوش ہے یعنی دوآدمی اس میں مجہول اور غیرثقہ ہیں،ثانیًا حدیث مذکور اس مقام سے تعلق رکھتی ہے کہ اس وقت اسلامی فوج اسلامی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مقرر کی گئی پھر وہاں اچانك طاعون پھیل گیا اور لوگ اِدھراُدھر بھاگنے لگے توحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:وہ نہ بھاگیں۔(خلاصہ کلام) میرے خیال میں اس حالت میں اس جگہ ٹھہرنا جہالت اور اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالنے کے مترادف ہے۔فقط۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع