30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقرأت تبارك ویسین ہمہ امرخوب ومحبوب ست ودردفع بلاباذن اﷲ جل وعلا اثرے تمام دارد ودرگوش بُز دمیدن وبہ اطراف موضع گردانیدن ازقبیل خصوصیات اعمال مشائخ ست بسیارے ازامثال اینہا شاہ ولی اﷲ صاحب دہلوی درقول الجمیل آوردہ اند فاما دفن پوست درزمین تضیع مال است واو روانیست لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان اﷲ کرہ لکم اضاعۃ المال وکثرۃ السوال وقیل وقال[1]،رواہ آنست کہ پوست بمساکین بخشند وتعلیق آں شعر بز وائے محلہ نیزجائز و روا وازباب توسل بمحبوبان خداست جل وعلا وعمل ٹیکا دردفع چیچك باذن اﷲ تعالٰی نفع میدہدوہمچوں تداوی اگرچہ مشتمل برچیزے ازالم بود ممنوع نیست مثل داغ نہادن آری متوکلان رانباید الذین لایسترقون ولایکتوون ولا یتطیرون وعلٰی ربھم یتوکلون جعلنا اﷲ منھم واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
ذبح کرکے اس کا گوشت مسلمانوں میں تقسیم کرنا اور اسی طرح سورۃ یسین اور سورۃ ملك کی تلاوت کرنا بہترین اور مستحسن اعمال ہیں اﷲ تعالٰی کے اذن سے بلاومصیبت کوٹالنے کامؤثر ذریعہ ہیں،جہاں تك بکرے کے کانوں میں سورتیں پڑھ کر پھونکنے گاؤں کے گردگھمانے والے عمل کاتعلق ہے تو یہ ازقبیل خصوصیات اعمال بزرگان دین ہے،چنانچہ اس نوع کی بہت سی مثالیں حضرت شاہ ولی اﷲ صاحب دہلوی نے اپنی کتاب"القول الجمیل"میں بیان کی ہیں۔رہاکھال کو دفن کر دینے کامعاملہ،تویہ مال کو ضائع کردینے کے مترادف ہے جو جائزنہیں۔حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اس ارشاد گرامی کی وجہ سے کہ"بیشك اﷲ تعالٰی نے تمہارے لئے ان تین کاموں کوناپسند فرمایا(۱)مال ضائع کرنا(۲)زیادہ سوال کرنا(۳) اِدھراُدھر کی بیہودہ اور لغوباتیں کرنا۔ لہٰذامناسب یہ ہے کہ بکرے کی کھال محتاجوں،ناداروں کو بطوراعانت وامداد دے دی جائے اور شعرمذکور کاگاؤں کے چاروں اطراف میں لٹکانا روا اور درست ہے اور محبوبان خدا کو وسیلہ بنانے کے باب سے ہے(ان سب پراﷲ تعالٰی کی رحمت اور سلام ہو)نیز مرض چیچك کے دفاع اور ازالہ کے لئے انجکشن لگوانا باذن اﷲ تعالٰی نفع بخش ہے،اسی طرح ایسی دوا استعمال کرنا یاطریقہ اپنانا جوبظاہر تکلیف دہ بھی ہو شرعًا منع نہیں جیسا کہ جسم پرگل یعنی داغ لگوانا وغیرہ،ہاں البتہ اصحاب توکل کے لئے ایساکرنا مناسب نہیں،چنانچہ حدیث پاك میں کچھ محبوب بندوں کے |
[1] مسند امام احمدبن حنبل عن مغیرہ بن شعبہ دارالفکر بیروت ۴/ ۲۹۴،صحیح البخاری کتاب الرقاق باب مایکرہ من قیل وقال قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۵۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع