دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

السوء ویدفع بھما المکروہ والمحذور[1]۔

مکروہ واندیشہ کو دورکرتاہے۔

ابوالشیخ ابوالدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الضیف یاتی برزقہ ویرتحل بذنوب القوم یمحص عنھم ذنوبھم[2]۔

مہمان اپنا رزق لے کرآتاہے اور کھلانے والے کے گناہ لے کرجاتاہے اور ان کے گناہ مٹادیتاہے۔

نیزامیرالمومنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے راوی کہ وہ فرماتے ہیں:

لان اجمع نفرا من اخوانی علی صاع اوصاعین من طعام احب الی من ان ادخل سوقکم فاشتری رقبۃ فاعتقہا[3]۔

بیشك یہ بات کہ میں اپنے بھائی سے ایك گروہ کو جمع کرکے دو ایك صاع کھانا کھلاؤں مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ تمہارے بازار میں جاؤں اورایك غلام خرید کر آزاد کردوں۔

یہی حال بکری ذبح کرکے کھلانے کاہے مگرتجربہ سے ثابت ہواہے کہ جان کا صدقہ دینازیادہ نفع رکھتاہے اور قرأت قرآن کا موجب شفا وبرکت ودافع بلاونقمت ہونا خود قرآن مجید سے ثابت خصوصًا یسین شریف کہ قضاء حاجات واجابت دعوات کے لئے تریاق مجرب ہے،رہا بکری کے کان میں پھونکنا اور اسے مکان کے گرد پھرانا اگر کسی صالح معتمد کے قول سے ثابت ہو تو ازقبیل اعمال مشائخ ہوگا ورنہ عبث ہے۔دفع وبا کے لئے اذان کی تحقیق ہمارے رسالہ نسیم الصبا ان فی الاذان یحول الوبا(صبح کی ہوا اس بارے میں کہ اذان وبا کو ٹال دیتی ہے۔ت)اور اسی غرض سے مسلمانوں کو جمع کرکے کھانا کھلانے اور صدقہ وصلہ وضیافت کے فوائد کابیان ساٹھ حدیثوں سے ہمارے رسالہ مراد القحط والوباء بدعوۃ الجیران ومواساۃ الفقراء(ہمسایوں کی دعوت اور فقراء سے اظہار ہمدردی قحط اور وباء کو پھیردینے والے اعمال ہیں۔ت)اور اعمال مشائخ کے جواز کے ساتھ تفصیل ہمارے رسالہ منیر العین فی حکم تقبیل الابھامین(انگوٹھے چومنا آنکھوں کی روشنی کاروحانی علاج ہے۔ت)وغیرہا میں ہے۔سبحٰنہ وتعالٰی اعلم


 

 



[1] مسند ابی یعلٰی حدیث ۴۰۹۰ مؤسسۃ علوم القرآن ۴/ ۴۷۔۱۴۶

[2] کشف الخفاء بحوالہ ابن ابی شیبہ حدیث ۱۶۴۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۳۳

[3] الادب المفرد باب ۲۵۵ حدیث ۵۶۶ المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل ص۱۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن