دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وقد ثبت حدیث من تصبح بسبع تمرات عجوۃ لم یضرہ ذٰلك الیوم سمّ ولاسحر وللنسائی فی قرأۃ الفاتحۃ علی المصاب سبع مرات وسندہ صحیح ولمسلم القول لمن بہ وجع اعوذ بعزۃ اﷲ وقدرتہ من شرما اجدواحاذر سبع مرات وفی النسائی من قال عند مریض لم یحضر اجلہ اسأل اﷲ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیك سبع مرات[1]۔

حدیث پاك سے ثابت ہے کہ جو کوئی صبح سویرے سات عجوہ کھجوریں کھالے تو اسے اس دن زہر اور جادو سے نقصان نہیں پہنچے گا۔نسائی شریف میں ہے کہ مصیبت زدہ پرسات مرتبہ فاتحہ پڑھی جائے،اس کی سند صحیح ہے۔مسلم شریف میں ہے کہ جس کو درد کاعارضہ ہو اس پریہ کلمات سات مرتبہ پڑھے جائیں: اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اﷲِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ یعنی اﷲ تعالٰی کی عزت اور اس کی قدرت سے پناہ لیتاہوں اس کے شر سے جس کو میں پاتا ہوں اور اس سے ڈرتاہوں(چوکنّا رہتا ہوں)سنن نسائی شریف میں ہے کہ جو کوئی ایسے مریض کے پاس،جس کی موت مقدرنہ ہو،ان الفاظ سے سات دفعہ دعاکرے تو وہ صحت یاب ہوجائے گا، کلمات یہ ہیں:اسأل اﷲ العظیم ربّ العرش العظیم ان یشفیك یعنی میں اﷲ عظمت والے سے سوال کرتاہوں جو بڑے عرش کامالك ہے کہ وہ تجھے شفا عطافرمائے(ت)

جماعت میں برکت ہے اور دعائے مجمع مسلمین اقرب بقبول،علما فرماتے ہیں جہاں چالیس مسلمان صالح جمع ہوتے ہیں ان میں ایك ولی اﷲ ضرورہوتاہے۔حدیث میں ہے:

اذا شھدت امۃ من الامم وھم اربعون فصاعدا اجاز اﷲ تعالٰی شھادتھم رواہ الطبرانی فی الکبیر[2] والضیاء المقدسی عن والد ابی الملیح۔

جب کوئی جماعت حاضر ہو اور چالیس افراد یا اس سے زیادہ ہوں تو اﷲ تعالٰی ان کی شہادت کو جائز قراردیتا ہے۔امام طبرانی نے معجم کبیرمیں اور ضیاء مقدسی نے ابوالملیح کے والد کے حوالے سے اس کو روایت کیاہے۔(ت)

تیسیر شرح جامع صغیر میں فرمایا:

قیل وحکمۃ الاربعین انہ لم یجتمع

کہاگیاہے کہ چالیس کے عدد میں حکمت یہ ہے کہ

 


 

 



[1] شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ المقصد العاشر الفصل الاول دارالمعرفۃ بیروت ۸/ ۲۵۸

[2] المعجم الکبیر حدیث ۵۰۳ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱/ ۱۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن