دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

لخرجتم الی الصعدات تجأرون الی اﷲ[1]،رواہ الطبرانی فی الکبیر والحاکم والبیھقی فی الشعب بسند صحیح عن ابی الدرداء والحاکم بسند صحیح عن ابی ذر رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

کہ تم لوگ بلندیوں کی طرف نکل جاتے اﷲ تعالٰی کی طرف چیختے چلّاتے ہوئے،امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور حاکم نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں صحیح سند کے ساتھ حضرت ابو درداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حاکم نے صحیح سند کے ساتھ حضرت ابوذر غفاری رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اس کو روایت کیاہے۔(ت)

اور سات کے عدد کو دفع ضرر وآفت میں ایك تاثیرخاص ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے مرض وصال شریف میں فرمایا مجھ پر سات مشکوں پرسربستہ کاپانی ڈالو۔صحیح بخاری شریف میں ہے عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے:

انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لمادخل بیتی واشتد وجعہ قال اھریقواعلیّ من سبع قرب لم تحلل او کیتھن لعلی اعھد الی الناس[2]۔

حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام جب میرے گھرتشریف لائے تو آپ کے مرض میں اضافہ ہوگیا۔فرمایا مجھ پر ایسے سات مشکیزوں کاپانی بہاؤ کہ جن کے بندھن نہ کھولے گئے ہوں(سربستہ مشکیزے ہوں)شاید میں لوگوں سے کوئی عہد لوں۔(ت)

مواہب شریف میں ہے:

وقدقیل فی الحکمۃ فی ھذا العدد ان لہ خاصیۃ فی دفع ضرر السم والسحر[3]۔

کہاگیا کہ اس سات کے عدد میں حکمت اور راز یہ ہے کہ اس کو زہر اور جادو کانقصان زائل کرنے میں خاص تاثیرہے۔(ت)

شرح زرقانی میں فتح الباری سے ہے:


 

 



[1] مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی عن ابی الدرداء کتاب الزھد دارالکتب بیروت ۱۰/ ۲۳۰،المستدرك للحاکم کتاب الرقاق ۴/ ۳۲۰، شعب الایمان حدیث ۷۹۳ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۴۸۷

[2] صحیح البخاری کتاب المغازی باب مرض النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۶۳۹

[3] المواہب اللدنیہ المقصد العاشر الفصل الاول المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۵۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن