دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اخفاء۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم

مسئلہ ۵۸:                               ازضلع نواکھالی ڈاکخانہ دلال بازار موضع لکھی پورہ مرسلہ عبدالودود صاحب    ۱۵شوال ۱۳۱۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کسی گاؤں میں مرض ہیضہ جاری ہوتو برائے دفع مرض ہیضہ آج اس میدان،کل دوسرے میدان میں سات باراذان کہہ کر ہرروز اس طورپرنماز پڑھنا بہ نیت دفع البلا بہت لوگ جمع ہوکر کے اور شیرینی یاکھیر پکاکرکے اﷲ کے واسطے میدان میں لے جاکر کھاتے ہیں اور بکری کے کان میں سورہ ٰیسین اور سورۃ تبارك الذی پڑھ کر دم کرکے مکان کے چاروں طرف چکّر دلاتے ہیں پھر اس بکری کو ذبح کرکے سب کو کھلاتے ہیں،آیا یہ باتیں جائزہیں یانہیں؟

الجواب:

اذان ذکرالٰہی ہے اور ذکرالٰہی کے برابرغضب وعذاب الٰہی سے نجات دینے والی بلاء غم وپریشانی کی دفع کرنے والی کوئی چیز نہیں۔ اﷲ تعالٰی فرماتاہے:

" اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوۡبُ ﴿ؕ۲۸"[1]

سن لو اﷲ تعالٰی کی یادہی سے دلوں کو چین ملتاہے۔(ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ماعمل اٰدمی عملا انجالہ من عذاب اﷲ من ذکراﷲ قیل ولاالجہاد فی سبیل اﷲ،قال ولاالجہاد فی سبیل اﷲ الا ان یضرب بسیفہ حتی ینقطع۔رواہ الطبرانی[2] فی الاوسط والصغیر بسند صحیح عن جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما ولابن ابی الدنیا والبیھقی

کسی شخص کاکوئی عمل ایسانہیں جو اﷲ تعالٰی کے ذکر سے زیادہ مفیداور عذاب الٰہی سے زیادہ نجات دلانے والاہو۔عرض کی گئی کہ کیاخدا کی راہ میں جہاد بھی نہیں۔فرمایا:اﷲ تعالٰی کی راہ میں جہاد بھی بمقابلہ ذکر کے زیادہ مفید اور نجات کا باعث نہیں مگر یہ کہ اپنی تلوار سے(خدا کے دشمنوں پر)اس قدر وار کرے کہ تلوار ٹوٹ جائے۔اس کو امام طبرانی نے"الاوسط" میں اور معجم صغیر میں صحیح سند کے ساتھ حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۳/ ۲۸

[2] المعجم الاوسط حدیث ۲۳۱۷ مکتبۃ المعارف ریاض ۳/ ۱۵۶،الترغیب والترھیب بحولہ المعجم الاوسط والزہد کتاب الذکر والدعاء حدیث ۱۳ مصطفی البابی مصر ۲/۳۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن