دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

چنددنوں سے یہ امرمروج ہواہے کہ برائے دفع وبا اکثر محلوں چندچندلوگ ایك ایك فرقہ ہوکر راتوں کو مع علم ونشان وروشنی وغیرہ نکلتے ہیں اور ہرگلی کوچہ وشارع عام میں آوازیں ملاملاکر بآواز بلندشعر   ؎

لی خمسۃ اطفی بھا حرالوباء الحاطمہ                       المصطفٰی والمرتضٰی وابناھما والفاطمہ

(میرے لئے پانچ(ہستیاں)ہیں ان کے ذریعے توڑ کر رکھ دینے والی وبا کی گرمی بجھاتاہوں اور وہ پانچ(ہستیاں)یہ ہیں (۱) حضرت محمدمصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(۲)حضرت علی مرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ(۳و۴)ان کے دونوں صاحبزادے (۵) سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔ت)

کو پڑھتے پھرتے ہیں اس فعل کو قطع نظراہل تشیّع کے حضرات علماء اہلسنت وجماعت سے بھی بعض صاحب جائزبتاتے اوراکثر حضرات ناجائز بتاتے ہیں پس شعر مذکور کودافع وبا اعتقاد کرکے بہ ہیئت مذکورہ پڑھتے پھرنا ازروئے شریعت غراعنداہل السنۃ والجماعۃ کیساہے؟

الجواب:

مضمون شعرفی نفسہٖ حسن ہے اور محبوبان خدا سے توسّل محمود اور ذکرخمسہ پر شبہہ مردود کہ بعدحضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم چار میں حصرغیرمقصود،عددنافی زیادت نہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان لی خمسۃ اسماء،رواہ البخاری[1] عن جبیر بن مطعم رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

میرے پانچ نام ہیں۔جبیربن مطعم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اسے بخاری سے روایت کیاہے۔(ت)

اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

اعطیت خمسالم یعطھا احد من الانبیاء قبلی رواہ الشیخان[2] عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

مجھے پانچ اوصاف عطاہوئے جومجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں ہوئے۔بخاری ومسلم نے اس کو جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیاہے۔(ت)

مگر علم ونشان مہمل اور ان سے توسل باطل اورہیأت مذکورہ لہو اشبہ،توسّل دعاء ہے اور دعا کا طریقہ


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التفسیر سورۃ الصف قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۲۷

[2] صحیح البخاری کتاب التیمم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۸،صحیح مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلوٰۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن