دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

لایاثم کما نصوا علیہ لانہ مظنون[1]اھ واﷲ سبحٰنہ و تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

یقینی نہیں بلکہ ایك ظنّی چیزہے اھ اﷲ تعالٰی پاك و برترخوب جانتاہے اور اس عظمت وشان والے کا علم مکمل اور پائدار ہے۔(ت)

مسئلہ ۵۶:                               ازاٹاوہ مرسلہ مولوی وصی علی صاحب نائب ناظر کلکٹری اٹاوہ                        ۲ذیقعدہ ۱۳۱۲ھ

ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی فی جواب ھذا السوال(اﷲ تعالٰی آپ پر رحم فرمائے،اس سوال کے بارے میں آپ کا کیاجواب ہے۔ت)طوائف مریضہ اگرمطب میں آئے تو اس کا علاج کرنامعصیت ہے یانہیں؟ دوسری صورت میں اعانت برمعصیت ہونے میں کوئی شبہہ ہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

اگرمعالجہ زن فاحشہ سے طبیب خود یہی نیت کرے کہ یہ ارتکاب معاصی کے قابل ہوجائے ناسازی طبیعت کہ مانع گناہ ہے زائل ہوجائے جب تو اس کے عاصی ہونے میں کلام نہیں،

فانما الاعمال بالنیات وانما لکل امرئ مانوی[2]۔

کیونکہ اعمال کا دارومدار نیتوں پرہے اور ہرشخص کے لئے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی(ت)

اور اگر اس کی یہ نیت نہیں بلکہ عام معالجے جس نیت محمودہ یا مباحہ سے کرتاہے وہی غرض یہاں بھی ہے تو اگرمرض ایذادہندہ ہے جیسے کہ اکثر امراض یونہی ہوتے ہیں جب تو اصلًا حرج نہیں،نہ اسے اعانت معصیت سے علاقہ بلکہ نفع رسانی مسلمہ،یادفع ایذائے انسان کی نیت ہے تو اجر پائے گا۔

قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی کل کبد حرّاء اجر۔رواہ الشیخان[3]

(حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:)ہرجگہ گرم یعنی ہرجاندار کی نفع رسانی میں

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۴۹

[2] صحیح البخاری باب کیف بدء الوحی الٰی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲

[3] صحیح البخاری کتاب المساقات ۱/۳۱۸ وکتاب المظالم ۱/۳۳۳ وکتاب الادب ۲/ ۸۸۹،صحیح مسلم کتاب السلام باب فضل سقی البہائم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۳۷،مسندامام احمدبن حنبل عن ابن عمرو المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن