دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مسئلہ ۵۴:                               ازموضع خوردمئو ڈاکخانہ زیدوسرائے ضلع بارہ بنکی مرسلہ سیدصفدرعلی صاحب               ۱۲رمضان ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع مبین ہندہ کے دولڑکے زیدوعمروہیں زید نے اپنی ماں کوبحکم شرع شریف بجائے کُرتی پہننے کے جس کی آستین صرف شانے تك ہوتی ہے پوراہاتھ بغل تك کھلارہتا ہے اور لمبائی بالائے یا زیرناف برائے نام ہوتی ہے کرتا پوری آستین کااور نیچا نصف ران تك پہننے کی ترغیب دی اور افہام وتفہیم کے ساتھ کچھ زبانی سختی بھی کی جس پر ہندہ راغب ہوچکی تھی کہ عمرو نے ہندہ کو صراحۃً،کنایۃً شہہ دی کہ تم اس کے کہنے کی کچھ پرواہ نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں ہندہ اپنی رغبت سے منحرف ہوگئی۔زید کاقول کیساتھا اور عمرو کی شہہ اور جنبہ داری کیسے ہوئی ہندہ کاعمل کیسا ہے اور آخرت میں اس کی پاداش کیاہے اور ایسی کرتی سے جس کی صراحت کی گئی نماز ہوسکتی ہے یانہیں؟

الجواب:

عورت اگر صرف محارم کے سامنے ہوتی اور ایسی کُرتی پہنے جس میں ہاتھ سب کھلے رہتے ہیں مگر پیٹ ڈھکا ہو خواہ اس کُرتی یا دوسرے کپڑے سے،اور نماز کے وقت بازوکلائیاں وغیرہ سترپورا چھپارہتاہو تو ایسی عورت کو وہ کُرتی پہنناجائزہے اور اسے ترغیب تبدیل کی حاجت نہ تھی اور ماں پرسختی کرناحرام تھا اور دوسرے بھائی کا اس رغبت سے پھیردینا اور عورت کا پھرجانا کچھ گناہ نہ ہوا،اور اگرعورت کسی نامحرم کے سامنے بھی ہوتی ہے اور وہی کرتی پہنتی ہے اور بدن اور کپڑے سے نہیں چھپاتی یامحارم کے سامنے پیٹ کاکچھ حصہ کھلارہتا ہے یانماز میں بازو یاکلائی کاکوئی حصہ توبلاشبہہ عورت سخت گنہگارہے اور جس نے اسے تبدیل کی ترغیب دی تھی بہت اچھاکیاتھا مگرماں پر سختی جب بھی جائزنہ تھی،اور دوسرے بھائی کا اس ترغیب سے پھیردینا اور عورت کاپھرجانا سخت گناہ ہوا اُن پر توبہ واجب ہے،واﷲ تعالٰی اعلم

___________________


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن