30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گنہگار ہوں گے۔ت)اور اس کو ثواب سمجھناگناہ کے علاوہ فسادعقیدہ بھی ہے،والعیاذباﷲ تعالٰی، سلسلہ اولیائے کرام میں کسی ایسے شیخ کے ہاتھ پر داخل ہونا کہ عالم سنی متصل السند غیرفاسق ہو ضرور برکت عظیمہ ہے دنیاوآخرت میں اس کے منافع بے شمارہیں اور اس سے زیادت عمر کی امیدرکھنا بھی بیجانہیں کہ وہ بِرّ یعنی نکوئی ہے اور نکوئی سے رزق بڑھتاہے عمرمیں برکت ہوتی ہے اور یہ کوئی جاہل سے جاہل بھی نہ سمجھے گا کہ اب موت محال ہوگئی،ہاں بھیك مانگنے کے لئے فقیر بناناحرام ہے اور بے ضرورت شرعیہ و مجبوری محض بھیك مانگناحرام،اور جوبلاضرورت مانگے اسے دینابھی حرام لکونہ اعانۃ علی المعصیۃ کما فی الدرالمختار(اس لئے کہ یہ بھیك دینا(اس لئے حرام ہے کہ)یہ گناہ کے کام پردوسرے کی مددکرناہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۵۱:ایك عالم نے اپنے متعدد وعظوں میں سودخوری،شراب فروشی،شراب نوشی،بیع لحم خنزیر،اکل غیرمذبوح مرغ، زنا کاری،لواطت واغلام کی حرمت قرآن وحدیث سے بیان کی اور میراث کے مسئلے محمدن لاء(شریعت محمدی)کوچھوڑ کر ہندو لاء (ہندودھرم)قبول کرنے کوکفرصریح بتلایا جس جماعت میں یہ باتیں تھیں بجائے اس کے کہ ان باتوں کو ترك کردیتے اورتوبہ واستغفار کرتے اور خداورسول کے حکم کے آگے سرجھکادیتے خلاف اس کے ضد اور نفسانیت میں آن کر اپنی جماعت کو اکٹھا کرکے اتفاق کرلیا کہ جماعت کا کوئی فرد اپنے ہاں اس عالم کے وعظ کی مجلس منعقد نہ کرے اور اگرکیا تو جماعت سے خارج کردیاجائے گا، آیا اس صورت میں شرعًا اس جماعت کاکیاحکم ہے اور دوسرے مسلمانوں کو شرعًا اس جماعت سے قطع تعلق کرناچاہئے یا نہیں؟ بدلائل شرعیہ جواب لکھ کر عنداﷲ ماجورہوں۔
الجواب:
اس صورت میں جماعت سخت ظالم اور عذاب شدید کی اور اس آیت کریمہ کی مصداق ہے:
|
" وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُ اتَّقِ اللہَ اَخَذَتْہُ الْعِزَّۃُ بِالۡاِثْمِ فَحَسْبُہٗ جَہَنَّمُؕ "[1]۔ |
اور جب اس سے کہاجائے کہ اﷲ تعالٰی سے ڈرئیے تو اسے گناہ،مزید ضد(اورطیش)پر آمادہ کرے اور اُبھارے، پس (بدنصیب)کے لئے دوزخ ہی کافی ہے۔(ت) |
اگر وہ لوگ توبہ نہ کریں تو مسلمانوں کو ان سے قطع تعلق چاہئے ورنہ بحکم احادیث کثیرہ وہ بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع