30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ابوداؤد[1] والترمذی عن ابی الدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
والسلام(امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے اسے حضرت ابودرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ت) |
اور نائب جب مسندنیابت پرہوتو اس دربار کی توہین اصل سلطان کی توہین ہے،ہرعاقل جانتاہے کہ اگرکوئی شخص کسی ادنٰی درجے کے اجلاس میں غل کرے گا گالیاں بکے تو وہ اس ادنٰی ہی کی توہین نہ ہوگی بلکہ اصل بادشاہ کی،والعیاذباﷲ رب العٰلمین ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم(اﷲ تعالٰی کی پناہ جو تمام جہانوں کاپروردگار ہے،گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت کسی میں نہیں بجزاﷲ تعالٰی بلندوبرتراور بڑی شان رکھنے والے کی توفیق عطاکے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۵۰: ازشہرمحلہ مسئولہ جناب محمد فضل حق صاحب بتاریخ ۸محرم ۱۳۳۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید خود بھی تخت الم تعزیہ وغیرہ دیکھناجائز رکھتاہے اور مستورات کو اس قسم کے ہنگاموں میں جانے سے منع نہیں کرتا بلکہ بچوں کو بھی خواہ بنظرثواب خواہ بخیال تماشہ اپنے ساتھ لے جاکر دکھاتا ہے علمائے دین متین اور حامیان سنت رسول کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کیافتوٰی دیتے ہیں ایسے لوگوں سے جن کا یہ خیال ہے کہ فقیر بن کر سلسلہ میں شامل ہوجائے اور یہ عقیدہ ہے کہ اس طرح اولاد کاتحفظ اور بیمہ جان کاہوجاتا ہے،کیا ہونا چاہئے،فقیرمذکور کو بھیك دینے اور پیسہ دینے کاکیاحکم ہے اور عقیدہ اور عمل بالا کو کیساجانناچاہئے؟ بینواتوجروا
الجواب:
تخت عَلم تعزیے وغیرہ سب ناجائز ہیں اور ناجائز کام کو بطور تماشہ دیکھنا بھی حرام لان ماحرم فعلہ حرم التفرح علیہ(اس لئے کہ جس کام کاکرنا حرام ہے اس پر خوشی منانابھی حرام ہے۔ت)اور بچوں کو دکھانے کابھی گناہ اسی پرہے کما فی الاشباہ وغیرہ(جیساکہ اشباہ وغیرہ میں ہے۔ت)اور عورتوں کو ایسے جلسوں میں جانے کی اجازت دینی حرمت کے سوا سخت بے حرمتی اور نہایت بے غیرتی بھی ہے وفی الخلاصۃ والدر وغیرھما ان اذن کانا عاصیین[2] (خلاصہ،درمختار اور ان دو کے علاوہ دوسری کتب فقہ میں مرقوم ہے،اگر مردنے(اپنی اہلیہ کوناجائزکام کی)اجازت دی تو میاں بیوی دونوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع