30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور فرماتاہے:
|
" وَلْتَکُنۡ مِّنۡکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوۡنَ اِلَی الْخَیۡرِ وَیَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِؕ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡن﴿۱۰۴﴾"[1] |
لازم ہے کہ تم میں ایك گروہ ایسا رہے کہ نیکی کی طرف بلائے اور بھلائی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ |
اور فرماتاہے:
|
" وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾ "[2]۔ |
وعظ کہتارہ کہ وعظ مسلمانوں کو فائدہ دیتاہے۔ |
اور حاضرین کا ادب وخاموشی ورجوع قلب کے ساتھ اسے سنتے رہنا بھی مذہبی عبادت اور دینی فرض ہے،اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
" فَبَشِّرْ عِبَادِ ﴿ۙ۱۷﴾ الَّذِیۡنَ یَسْتَمِعُوۡنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوۡنَ اَحْسَنَہٗ ؕ"[3] |
خوشخبری دے میرے ان بندوں کو جو متوجہ ہوکربات سنتے پھر اس کے بہتر پرعمل کرتے ہیں۔ |
اس میں دست اندازی کرناغل مچانا گالیاں بکنا ضرورمذہبی توہین اور خاص عادت کفاربے دین ہے۔ اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَا تَسْمَعُوۡا لِہٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیۡہِ لَعَلَّکُمْ تَغْلِبُوۡنَ ﴿۲۶﴾ "[4] |
کافربولے اس قرآن کو نہ سنو اور اس کے پڑھے جانے میں غل شورکرو شایدیونہی تم غالب آؤ۔ |
شاہ عبدالقادر صاحب دہلوی برادر مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب موضح القرآن میں اس آیت کے نیچے لکھتے ہیں:یہ جاہلوں کا زور ہے شورمچاکر سننے نہ دینا[5]۔
|
" فَمَا لَہُمْ عَنِ التَّذْکِرَۃِ مُعْرِضِیۡنَ ﴿ۙ۴۹﴾ کَاَنَّہُمْ |
انہیں کیاہوا وعظ سے منہ پھیرے ہیں گویا وہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع