دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مسئلہ ۴۸:                              ازکلکتہ دھرم تلا ۱۲۴ مرسلہ جناب محمدیونس صاحب                      ۸رجب ۱۳۲۷ھ

علمائے دین سے سوال ہے کہ اس شخص کاکیاحال ہے،زید حتی الامکان اوامرالٰہی بجالاتاہے مگر نواہی کابھی مرتکب ہوتاہے اور جو اس سے کہاجاتاہے توکہتا ہے: " " اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّاٰتِ ؕ[1](بیشك نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں۔ت)بیّنواتوجروا ۔

الجواب:

معصیّت کے جواب میں اس آیت کریمہ کو دستاویز بنانا جاہل مغرور کاکام ہے۔

قال اﷲ تعالٰی " زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعْمٰلَہُمْ"[2] وقال اﷲ تعالٰی " وَلَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللہِ الْغَرُوۡرُ ﴿۵"[3]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:شیطان نے ان کے لئے ان کے کرتوت (برے اعمال)خوشنما بناڈالے ہیں اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا: لوگو! تمہیں خدا تعالٰی کے معاملہ میں وہ بڑا فریبی یعنی شیطان دھوکے میں نہ ڈال دے۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۹:                               ازبمبئی عطارگلی کاناکہ مرسلہ مولوی ہدایت رسول صاحب                             ۲۱ جمادی الاخرٰی

کیافرماتے ہیں حضرات علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ امربالمعروف ونہی عن المنکر کرنا یعنی وعظ کہنا اور حاضرین جلسہ کا اس کو خاموشی اور رجوع قلب کے ساتھ ادب سے سننا مذہبی عبادت ہے یانہیں؟ اور جو اس میں دست اندازی کرے غل مچائے گالیاں بکے اس نے مذہبی توہین کی یانہیں؟ قرآن وحدیث واقوال علماء سے لکھیں اور اجردارین حاصل کریں۔

الجواب:

عالم دین کا امربالمعروف ونہی عن المنکر کرنابندگان خدا کو دینی نصیحتیں کرنا جسے وعظ کہتے ہیں ضرور اعلٰی فرائض دین سے ہے۔

 اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" کُنۡتُمْ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ وَتُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِؕ"[4]

تم سب امتوں سے بہترہو جو لوگوں میں ظاہرہوئیں حکم دیتے ہو بھلائی کااور منع کرتے ہو برائی سے اور ایمان لاتے ہو اﷲ پر۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۱۴

[2] القرآن الکریم ۸/ ۴۸ و ۲۷/ ۲۴

[3] القرآن الکریم ۳۵/ ۵

[4] القرآن الکریم ۳/ ۱۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن