30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والقمروالصلیب والنار [1]الخ۔ |
سورج یا کسی بت یا صلیب اورآگ وغیرہ کے آگے سجدہ کرنا الخ(ت) |
اُسی میں ہے:
|
کل مقالۃ صرحت بنفی الربوبیۃ او الوحد انیۃ او عبادۃ احد غیراﷲ او مع اﷲ فھی کفر کمقالۃ الدھریۃ والذین اشرکوا بعبادۃ الاوثان من مشرکی العرب واھل الھند والصین [2] اھ مختصرًا۔ |
ہرایسی گفتگو جس سے نفی ربوبیت یا نفی الوہیت کی تصریح اور اظہارہوتا ہو یا اﷲ تعالٰی کے سوا کسی کی عبادت یا اﷲ تعالٰی کی عبادت کے ساتھ کسی اور کی عبادت کرنا کفرہے جیسے دہریوں کی گفتگو اور مشرکین عرب میں سے ان لوگوں کی گفتگو جو بت پرستی کی وجہ سے مشرك ہوئے اور اہل ہند اور اہل چین کی گفتگو اھ مختصرًا(ت)
|
اذکار افکار مراقبات کاجوگیوں سے لیاجانا افترائے بیمزہ ہے اور ممکن وشاید سے کوئی کتاب آسمانی نہیں ٹھہرسکتی نہ لیت ولعل سے کوئی صریح مشرك بت پرست قوم کتابی مشرکین ہنود کے شرك وکفر کامنکر ان اقوال مخذولہ تعظیم وشفاعت اصنام کامظہر ضرور بددین گمراہ ملحدکافر ہے،والعیاذباﷲ تعالٰی۔شفاشریف میں ہے:
|
ولھذا نکفر من دان بغیر ملۃ المسلمین من الملل او وقف فیہم او شك اوصحح مذھبھم وان اظھر مع ذلك الاسلام واعتقدہ واعتقد ابطال کل مذھب سواہ فہو کافر باظھارہ من خلاف ذٰلک[3]۔ |
لہٰذا ہم ان لوگوں کی تکفیر فرماتے ہیں جو ملت اسلامیہ نہ رکھنے والوں کاطریقہ اختیارکرتے ہیں یا ان کے معاملہ میں توقف یا شك کرتے ہیں یا ان کے مذہب کو صحیح قراردیتے ہیں اگرچہ باوجود اس روش کے اسلام کا اظہارکریں اور اس پر عقیدہ رکھیں اور اپنے بغیر ہرمذہب کوباطل یقین کریں یہ لوگ کافرہیں اس لئے کہ انہوں نے اس چیز کا اظہارکیا جس کے خلاف ان سے ظاہرہوا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع