دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اور خود اکثر یہ جو پیرومشائخ بنتے ہیں طوطے کی طرح چند لفظ یاد کرلینے کے سوا معانی کی ہوا سے بھی مس نہیں رکھتے پھر کون سکھائے گا اور کون سیکھے گا۔ہاں یہ ضرور ہوگا کہ ایك تو ان انگھڑبتانے والوں کی کج فہمی کہ مطلب کچھ ہے اور سمجھے کچھ،دوسرے ان معانی کے لئے الفاظ کی نایابی کہ وہ اکثرحال ہے نہ قال۔تیسرے اس پرطرہ کہ ان صاحبوں کی کج مج بیانی کہ جس قدردونوں پہلو حق وحقیقت کے سنبھالے ہوئے بیان میں لاسکتے تھے یہ بتانے والے حضرات اُتنے پر بھی قدرت نہیں رکھتے اور اگرقدرت ہو بھی تو حفظ دین وایمان کی پرواکسے،چوتھے ان سب پر بالا اُن جاہلوں بے تمیزوں کی کودنی جنہیں یہ حقائق ودقائق سکھائے جائیں گے انہیں ابھی سیدھے سیدھے احکام سمجھنے کے لالے ہیں ان متشابہات کو کون سمجھے گا۔غرض اس کا اثرضرور ان کابگڑنا فتنے میں پڑنازندیق مرتد یا ادنٰی درجہ گمراہ بددین ہوجاناہوگا وبس۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ماانت محدث قوما حدیثا لاتبلغہ عقولھم الاکان علی بعضھم فتنۃ۔[1] رواہ ابن عساکر عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

یعنی جب تو کسی قوم کے آگے وہ بات بیان کرے گا جس تك ان کی عقلیں نہ پہنچیں تو ضرور وہ ان میں کسی پرفتنہ ہوگی(امام ابن عساکر نے حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اسے روایت کیا۔ت)

امام حجۃ الاسلام محمدغزالی پھرعلامہ مناوی شارح جامع صغیر پھرسیّدی عبدالغنی نابلسی حدیقہ میں فرماتے ہیں:

ان العامی اذا زنی او سرق خیرالہ من ان یتکلم فی العلم باﷲ من غیراتقان فیقع فی الکفر من حیث لا یدری کمن یرکب لجۃ البحر ولایوف السباحۃ و مکائد الشیطان فیما یتعلق بالعقائد والمذاھب لا تخفی[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

کوئی عام آدمی بدکاری اور چوری کرے تو باوجود گناہ ہونے کے اس کے لئے یہ عمل اتنا مہلك اور تباہ کن نہیں جتنا بلاتحقیق علم الٰہی کے بارے میں کلام کرنا مہلك ہے کیونکہ بلاتحقیق اور بغیرپختگی علم کے کہیں وہ کفر کامرتکب ہوجائے گا اور اسے علم بھی نہیں ہوگا اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے تیرنا جانے بغیر دریا کی موجوں اور لہروں پر سوار ہونے کے،اور شیطان کی فریب کاریاں جو عقائد اور مذاہب سے

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن ابن عباس حدیث ۲۹۰۱۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۱۹۲

[2] الحدیقۃ الندیۃ النوع الحادی والعشرون سؤال وتفتیش العوام عن کنہ ذات اﷲ وصفاتہ المکتبۃ النوریۃ الرضویۃ فیصل آباد ۲/ ۲۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن