دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

فسادی اور مخلص دونوں کو جانتاہے۔ت)ردالمحتار میں نورالعین فی اصلاح جامع الفصولین اور اسی میں علامہ تحریرابن کمال باشاوزیرسے ہے  ؎

ما فی التواجد ان حققت من حرج                                                               ولاالتمایل ان اخلصت من باس

فقمت تسعی علٰی رجل وحق لمن                                                                      دعاہ مولاہ ان یسعی علی الراس [1] الخ

(اگرتواجد سچا اور حقیقی ہوتو کوئی حرج نہیں اور اضطراب(لڑکھڑانے)میں کوئی مضائقہ نہیں بشرطیکہ اخلاص کے ساتھ ہو پھر توپاؤں پر کھڑا رہ کر دوڑلگاتارہ،اور اس کے لئے حق ہے جس کو اس کا مولابلائے تو وہ اپنے سر کے بل دوڑتا ہواجائے الخ۔ت) 

واﷲ سبحٰنہ،وتعالٰی اعلم۔

جواب سوال دوم:

اُن محرمات اباطیل کو معاذاﷲ حضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف نسبت ضرورحضور میں سوئے ادب اور سیّدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر افتراء وکذب ہے،

" وَکَفٰی بِہٖۤ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۰﴾ "[2]" اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ "[3]

یہی کھلاگناہ ہے اور جھوٹ وہی گھڑتے ہیں جو ایمان نہیں رکھتے۔(ت) 

پھر جمیع صحابہ وتابعین وائمہ مجتہدین کانام لے دینا کیاجائے ادب۔مشائخ طریقت رضی اﷲ تعالٰی عنہم میں زیادہ مہربانی حضرات چشت پرہے،ان کے ارشادات اوپرگزرے،اور حضرت مولانافخرالدین زراوی خلیفہ حضورسیدنامحبوب الٰہی رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے زمانہ حضورمیں خود حکم حضور سے رسالہ کشف القناع عن اصول السماع تحریر فرمایا جس میں ارشاد فرماتے ہیں:

اما سماع مشائخنا رضی اﷲ تعالٰی عنہم فبریئ عن ھٰذہ التہمۃ وھو مجرد صوت القوال مع الاشعار المشعرۃ من کمال صنعۃ اﷲ تعالٰی[4]۔

یعنی ہمارے مشائخ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا سماع اس تہمت مزامیر سے مبراہے وہ تو صرف قوال کی آواز ہے ان اشعار کے ساتھ کہ کمال صنع خداوندی جل وعلا پر آگاہ کریں۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار باب المرتد داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۰۸

[2] القرآن الکریم ۴ /۵۰

[3] القرآن الکریم ۱۶/ ۱۰۵

[4] کشف القناع عن اصول السماع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن