دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

والشہوات النفسانیۃ بین الفسقۃ المختلطٰین بالمردان الحسان الوجوہ علٰی سماع الطنابیر والزمور فہودین الکفار وفی التاتارخانیۃ الرقص فی السماع)للآلات المذکورۃ بالحالۃ المزبورۃ (لایجوز) فعلہ و لاحضورہ(وفی الذخیرۃ انہ کبیرۃ وقال البزازی قال القرطبی حرام بالاجماع ورأیت فتوی شیخ الاسلام جلال الملۃ والدّین الکیلانی ان مستحل ھذا الرقص)الموصوف بما ذکرنا من المحرمات القطعیۃ (کافر لما علم ان حرمتہ بالاجماع [1]اھ ملخصین و تمام الکلام فیھما۔

ستار وغیرہ سے راگ سنتے ہیں،فاسقوں کے درمیان شیطانی اور شہوانی جذبات کے ساتھ اظہارِ وجد کرتے ہیں،بے ریش خوبصورت لونڈوں سے اختلاط اور میل جول رکھتے ہیں۔بس یہ کفار کا طریقہ کار ہے۔چنانچہ تتارخانیہ میں ہے کہ بیان کردہ حالات کے مطابق آلات راگ کی وجہ سے سماع کے موقع پر ناچ کرنا جائزنہیں اور نہ وہاں حاضر ہونا درست ہے،اور ذخیرہ میں ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے۔بزازی نے قرطبی کے حوالے سے ذکرکیا کہ یہ قطعی اور بالاتفاق حرام ہے،چنانچہ شیخ الاسلام جلال الملۃ والدّین کیلانی کا میں نے فتوٰی دیکھا وہ فرماتے ہیں اس رقص کو حلال کہنے والاکافرہے اس لئے کہ یہ ہمارے ذکرکردہ محرمات سے موصوف(اور ان پرمشتمل ہے)کیونکہ یہ معلوم شدہ ہے کہ اس کی حرمت بالاجماع ہے(خلاصہ کرنے والوں کی عبارت پوری ہوگئی)اور پوراکلام اس میں ہے(ت)

اور اگرخلوت وتنہائی محض میں جہاں کوئی دوسرا نہ ہو بہ نیت محمودہ مثل تشبُّہ بہ عشّاق والہین یاجلب حالات صالحین ہو تو ائمہ شان میں مختلف فیہ بعض ناپسند فرماتے ہیں کہ صدق وحقیقت سے بعیدہے اور ارجح یہ ہے کہ ان نیّتوں کے ساتھ جائز بلکہ حسن ہے کہ من تشبہ بقوم فہو منھم[2] (جب کوئی شخص کسی قوم سے مشابہت اختیارکرے تو وہ اسی میں شمارہوتاہے۔ت)  ؎

ان لم تکونوا مثلھم فتشبھوا     ان التشبہ بالکرام فلاح[3]

(اگرتم ان جیسے نہیں ہو پھر ان جیسی صورت بناؤ یعنی ان سے مشابہت اختیارکرو کیونکہ شرفأ سے مشابہت اختیارکرنا ذریعہ کامیابی ہے۔ت)


 

 



[1] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ الصنف التاسع مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۱۹۔۵۱۸

[2] مسندامام احمد بن حنبل حدیث ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۵۰

[3] الحدیقۃ الندیۃ الصنف التاسع مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۵۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن