دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

بلکہ اگر شوقًا الٰی حضرۃ العزیز الودودجل وعلا ہے تو نعمت کبرٰی ودولت اعلٰی ہے تابکہ بخشند وکرا ارزانی دارند(تاکہ دیکھاجائے کہ وہ کس پر بخشش فرماتے ہیں اور کس کو ارزاں(سستا)دیتے ہیں۔ت)اور اگر باختیاروتصنّع ہو تو مدارنیت پرہے اگرمجمع یامرأی العین میں اظہارمشیخت وجلب قلوب کے لئے ہے قطعًا ریا وسمعہ و نفاق وحرام کبیروشرك صغیرہے،اب اس کی حرمت بھی ضرور اجماعیہ ہے فقہا نے اس پر قیامت کبرٰی قائم کی اور عبادت سمجھنے والے کو کافرلکھا، طریقہ وحدیقہ میں ہے:

ویدخل فیھما ای فی الرقص و الاضطراب(مایفعلہ بعض الصوفیۃ)الذین ینسبون انفسھم الی مذھب التصوف وھم مصرون علی انواع الفسوق والفجور بل ھو اشد لانھم یفعلونہ علی اعتقاد العبادۃ فیخاف علیھم امر عظیم)وھو الکفر باستحلال الحرام(قال العلامۃ ا بوبکر الطرطوسی رحمہ اﷲ تعالٰی اما الرقص والتواجد)الذی یوجب اللھو عن ذکراﷲ تعالٰی(فاول مااحدثہ اصحاب السامری لما اتخذ لھم عجلا جسدالہ خوارقاموا یرقصون علیہ و یتواجدون)ای یظھرون الوجد بالفعل المحرم و ھو عبادۃ غیراﷲ کما یفعل ھٰؤلاء یاکلون الحشیش و یرقصون من نشاط نفوسھم بالمحرم القطعی والکبر والاعجاب ویتواجدون بالوجد الشیطانی

اور اس رقص واضطراب میں وہ کام بھی داخل اور شامل ہے جو بعض صوفیاء کیاکرتے ہیں جو اپنے آپ کو طریقہ تصوّف کے ساتھ منسلك گردانتے ہیں حالانکہ وہ کئی قسم کے فسق وفجور اور زیادہ سخت قسم کے جرائم پراصرارکرتے ہیں اس لئے کہ وہ یہ کام عبادت کے اعتقاد کے ساتھ کرتے ہیں لہٰذا(اس عقیدہ کے باعث)ان پرامرعظیم کا خطرہ اور خوف ہے اور حرام کو حلال کہنے کی وجہ سے یہ کفرہے۔چنانچہ علامہ ابوبکر طرطوسی رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ رقص اور اظہار وجد جویادالٰہی سے بے خبر اور غافل کر ڈالے اسے سب سے پہلے ایجاد کرنے والے سامری کے احباب تھے۔جب سامری نے ان کے لئے بچھڑا تیارکیا یعنی بچھڑے کا ڈھانچہ تیارکیا تو اس میں سے بچھڑے کی آواز آنے لگی،وہ آواز سن کر سامری کے ساتھی اُٹھ کھڑے ہوئے اور اس کے آگے ناچنے اور جھومنے لگے اور وجد کا اظہارکرنے لگے یعنی حرام فعل سے اظہار وجد کرتے رہے جو کہ غیرخدا کی عبادت ہے اور قطعی حرام،تکبّر وخودپسندی کا طریقہ ہے جیسے یہ لوگ کرتے ہیں،بھنگ پیتے ہیں اور اپنے آپ کو خوش رکھنے کے لئے ناچتے ہیں،

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن