دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حسنا وقبحا وتمحضا للاباحۃ کما نص علیہ فی البحر وغیرہ وقدبیناہ غیرمرۃ فی فتاوٰنا وراجع ماذکر الامام حجۃ الاسلام فی احیاء العلوم من حکایۃ ایقاد بعض الصالحین الف سرج فی مجلس الذکر فانکرہ بعضھم فقال تعال واطفیئ ماکان منھا لغیر اﷲ تعالٰی فلم یستطع اطفاء شیئ منہا[1]۔

نیت میں اس کے تابع ہوتا ہے اور اس لئے تاکہ اباحت خالص ہوجائے جیسا کہ بحرالرائق وغیرہ میں اس کی تصریح کی گئی ہے اور ہم نے متعددبار اسے اپنے فتاوٰی میں بیان کیاہے اور اس واقع کی طرف رجوع کیاجائے جوحجۃ الاسلام حضرت امام غزالی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے احیاء العلوم میں ذکرفرمایا کہ ایك بزرگ نے مجلس ذکر میں ایك ہزارچراغ جلائے اس پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا(یعنی معترض ہوئے کہ یہ اسراف کیاگیاہے)انہوں نے معترضین سے فرمایا کہ آؤ اور جو چراغ ان میں سے غیرخدا کے لئے ہے اسے بجھادو،چنانچہ وہ ان میں سے کوئی ایك چراغ بھی نہ بجھاسکے۔(ت)

زینت مباحہ بہ نیت مباحہ مطلقًا اسراف نہیں،اسراف حرام ہے۔قال تعالٰی:

" وَلَا تُسْرِفُوۡا ؕ اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْرِفِیۡنَ ﴿۱۴۱﴾ۙ "[2]

بے جا خرچ نہ کیاکرو کیونکہ اﷲ تعالٰی فضول خرچی سے کام لینے والوں کو پسندنہیں کرتا۔(ت)

اور زینت جب تك بروجہ قبیح یابہ نیت قبیحہ نہ ہوحلال ہے،قال تعالٰی:

" قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیۡنَۃَ اللہِ الَّتِیۡۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِہٖ "[3]

فرمادیجئے اس زیب وزینت کو کس نے حرام کیاہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالی ہے۔(ت)

اور حلال وحرام ایك نہیں ہوسکتے ہمیں شق قلوب وتطلع غیوب واساء ت ظنون کاحکم نہیں بل نحسن الظن مہما امکن واﷲ سبحٰنہ یعلم الضمائر ویتولی السرائر(بلکہ ہم اچھاگمان کرتے ہیں جب تك ممکن ہو،او ر اﷲ تعالٰی پاك ہے،دلوں کی پوشیدہ باتیں جانتاہے اور اچھے رازوں سے آشناہے۔ت)کوئی مجلس اگرفی نفسہ منکرات شرعیہ پرمشتمل نہ ہو نہ اس میں وہ باتیں ہوں جو اختلاف مقاصد یا تنوع احوال سے حسن وقبح میں مختلف ہوجائیں جیسے سماع مجرد کہ اہل کو مفیداورنا اہل کو مضر،نہ بوجہ


 

 



[1] احیاء العلوم کتاب آداب الاکل فصل یجمع آدابا الخ مطبعۃ المشہد الحسینی القاھرہ ۲/ ۲۰

[2] القرآن الکریم ۷/ ۳۱

[3] القرآن الکریم ۷/ ۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن