30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)اس فعل کا منسوب کرنا طرف آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور جمیع اکابرصحابہ وتابعین وائمہ مجتہدین و مشائخ طریقت کے نہایت درجہ کی گستاخی اور کذب علی الرسول وعلی الصحابہ العدول وعلی من بعدہم من الاکابرالفحول میں داخل ہے یانہ؟
(۳)جس ملك کے لوگ محض نو مسلم اوراحکام وارکان اسلام سے نہایت بے خبرہوں گویاابھی تك شریعت میں اُن کی بسم اﷲ بھی درست نہیں ہوئی اور بسبب قرب زمانہ جاہلیت وحدیث العہدبالاسلام ہونے اور مجاورت اقوام ہنود کے اکثرحق وباطل کی تمیزنہ رکھتے ہوں اور اعتقادًا وعملًا انواع شرك و بدعت میں گرفتار ہوں تو ایسوں کو اوّلًا عقائداسلامیہ واحکامات شرعیہ کی تلقین ضرورتر ہے یاسب سے پیشتر فن موسیقی اور حقائق ودقائق تصوّف ومسئلہ وحدۃ الوجود کی تعلیم مناسب ہے؟
(۴)ہرگاہ کہ ہرمسلمان پربقدراستطاعت امرمعروف ونہی منکرعمومًا اورپیروپیشوائے قوم پرخصوصًا فرض ہے تو جس پیر کے اکثرمریدنامقید،عیاش طبع،نشہ خوار،مونچھیں دراز،ریش ندارد،اور صوم وصلاۃ وغسل وطہارت کے مقدمے میں غایت درجہ کے سست،ہاں ناچ رنگ وسماع وسرود کی خدمت میں چست ہوں اور وہ کسی کی کن مکن سے غرض نہ رکھے سب کو راضی رکھے اورسب سے راضی رہے،پس ایسا پیرتارك فرض او رعاصی ہے یانہ؟ اور وہ پیرکس قسم کاپیرکہلائے گا ہدایت وارشاد کا یا ضلالت والحاد کا؟
(۵)یہ کہنا کہ ویدہنود میں شرك نہیں ہنود کوبالقطع مشرك کہناصحیح نہیں،بتوں کوسجدہ کرنا ان کاباعث کفرنہیں ہوسکتا کہ یہ سجدہ تعظیمی ہے جیسے فرشتوں نے آدم کو کیاتھا اور بُتوں سے شفاعت کاامیدوار رہنا ایساہے جیسے اہل اسلام کا انبیاء سے امیدوارِشفاعت رہنا اورمشائخ نے اکثراذکاروافکارومراقبات جوگیان ہنود سے لئے ہیں،اس قسم کے ہفوات ہدایت وارشاد کے باب سے ہیں یادرپردہ بیخ کنی اسلام کے اسباب ہیں؟
الجواب:
جواب سوال اوّل:
جھاڑ،فانوس،شامیانہ،فروش وغیرہا مباحات فی انفسہا محظورنہیں جب تك نیۃً یاعملًا منکرشرعی سے منضم نہ ہوں بلکہ ممکن کہ نیت محمودہ سے محل محمود میں محمودہوجائیں،
|
فان ذٰلك شان المباح یتبع النیۃ |
اس لئے کہ وہ مباح کی صفت ہے کہ وہ اچھی بری |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع