30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو بیشك کافرہوجائے گا اور نکاح ٹوٹ جائے گا ناچ دیکھنا حرام ہے اگرچہ ناچنے والی مسلمان ہو بلکہ اگرمسلمان ہوتو اورسخت ترحرام ہے دو وجہ سے،اول اجنبیہ عورت مسلمان کی بے پردگی کافرہ کی بے پردگی سے ہزاردرجے سخت ترہے۔دوم مسلمان عورت کی بے حیائی کافرہ کی بے حیائی سے اورتماشا دیکھنے کے لئے خریدوفروخت کاحیلہ محض جھوٹا ہے خریدوفروخت بازار میں نہیں ہوسکتی اور تعزیہ دیکھنابھی جائزنہیں اور امام جبکہ فاسق معلن ہو اس کے پیچھے نمازمکروہ تحریمی ہے کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب مقتدیوں کا اس میں حرج نہ سمجھنا حکم شرعی کونہ بدل دے گا۔آریہ کالکچر سننے جانا اور بھی سخت ترحرام ہے وہ کفربکتے ہیں اور یہ کفرسننے جاتے ہیں ایسے جلسے میں شریك ہونے کو قرآن عظیم نے فرمایاہے: " اِنَّکُمْ اِذًا مِّثْلُہُمْ ؕ "[1] جب تو تم بھی انہیں جیسے ہو،اور فرمایا:
|
" اِنَّ اللہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیۡنَ وَالْکٰفِرِیۡنَ فِیۡ جَہنَّمَ جَمِیۡعَۨا ﴿۱۴۰﴾ۙ "[2] |
بیشك اﷲ تعالٰی اُن کافروں اور ان نام کے مسلمانوں ان کے جلسے میں شریك ہونے والوں سب کو جہنم میں اکٹھا کرے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۳۹ تا ۴۱: ازقصبہ خداگنج شاہجہانپوری مرسلہ جناب عبدالرزاق صاحب منتظم عشرہ محرم مورخہ ۱۳۳۹ھ
(۱)کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید اس امر کی کوشش کرتاہے کہ امیروغریب سب سے چندہ جبرًا وصول کرکے بریلی سے چہلم میں باجا منگوایاجائے جس کا صرفہ سواسوروپیہ کے قریب ہوگا خواہ فاتحہ امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہو یانہ ہو اور اسی نمود اور شیخی کو ثواب جانتاہے باوجودیکہ یہاں باجاانگریزی وغیرہ کاموجود ہے۔
(۲)بکراسی امر کی کوشش کرتا ہے کہ اہل ہنود کو اشتعال دینا نامناسب ہے اس واسطے کہ عشرہ محرم میں منجانب انتظام گورنمنٹ مصالحت ہوچکی ہے علاوہ اس کے ایك مینار عیدگاہ ناتمام پڑاہوا ہے اور ایك چہاردیواری مسجدقطعی نہیں ہے کتّے وغیرہ گھستے ہیں پس اگرچندہ فراہم کیاجائے تو اوّل سبیل شربت بنام امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہو اور اس میں سے یہاں کے باجے والوں کو دیاجائے جو بچے مینار اورمسجددرست کرادیاجائے۔
(۳)زیداجہل اورزبردست ہے اعلان کردیاہے کہ بکرکاحقہ پانی بندکردیاجائے اس لئے کہ ہمارے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع