30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ بحکم حضورلکھا اس کی تصریح فرمائی کہ باجوں کے ساتھ قوالی سننا ہمارے مشائخ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم پر افترا ہے،اس کا کہنا کہ زمانہ اقدس میں طبلہ سارنگی خاك بلاہوتے توحضوران کابھی حکم فرماتے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرسخت شدیدجرأت ہے ایساشخص سخت نااہل ہے اوروں کونا اہل کہتاہے وہ امام بنانے کے قابل نہیں اس کے پیچھے فرض نفل کچھ نہ پڑھاجائے مگریہاں حکم کفر کی گنجائش نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۵: ازبنارس مسئولہ جناب مولوی ابراہیم صاحب ۲۷شعبان۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بارات کے ساتھ چنددف بجاتے ہوئے لے چلنا جیسا آج کل مروّج ہے یہ جائزہے یانہیں؟
الجواب:
شادی میں دف کی اجازت ہے مگرتین شرط سے:
(۱)ہیئات تطرب پرنہ بجایاجائے یعنی رعایت قواعد موسیقی نہ ہو ایك یہی شرط اس مروج کے منع کو بس ہے کہ ضرورتال سم پر بجاتے ہیں۔
(۲)بجانے والے مرد نہ ہوں کہ ان کو مطلقًا مکروہ ہے۔
(۳)عزت داربیبیاں نہ ہوں،نص علٰی کل ذٰلك فی ردالمحتار(ردالمحتار میں اس سارے مسئلہ کی تصریح کردی گئی ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۶: ازالہ آباد مدرسہ سبحانیہ مرسلہ مولوی ابراہیم صاحب ۱۷رمضان ۱۳۳۸ھ
شادی میں ڈھول وغیرہ بجانا اور محرم میں تعزیہ داری کرنا سینہ پیٹنا کیساہے؟
الجواب:
ڈھول بجاناممنوع ہے اور تعزیہ داری وسینہ کوبی حرام،واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۷: مولوی عبداﷲ صاحب بہاری مدرس مدرسہ منظرالاسلام محلہ سوداگران بریلی ۹صفر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ گنجفہ،شطرنج،تاش،بھگورکھیلنے والے کے واسطے کیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
گنجفہ تاش حرام مطلق ہیں کہ ان میں علاوہ لہوولعب کے تصویروں کی تعظیم ہے اور بگھوریاجیون کمینوں کاکھیل ہے اور منع اور صحیح یہ ہے کہ شطرنج بھی جائزنہیں مگرچھ شرطوں سے:
اوّلًا: بدکرنہ ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع