30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
اوقات سرور میں دف جائزہے بشرطیکہ اس میں جلاجل یعنی جھانج نہ ہوں،نہ وہ موسیقی کے تال سُرپر بجایاجائے ورنہ وہ بھی ممنوع۔کما فی ردالمحتار وغیرہ(جیسا کہ ردالمحتار وغیرہ میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۹: ازکمال پورہ علاقہ جیت پورہ بنارس مرسلہ خدابخش زردوز مالك فلورمل اسلامیہ ۲۰ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
کیاقوم کے سردار او رعلماء فرض ہے کہ ان مراسم کے مٹانے میں کوشش کریں۔اگرلوگ نہ مانیں توبرادری ترك کردیں ترك برادری میں جو خرابیاں ہیں وہ بھی ملحوظ رہیں:
(۱)برادرانہ پابندی میں مظلوم کی دادرسی اور ظلم کاتدارك ہوتاہے۔
(۲)حق ناحق کافیصلہ آسانی کے ساتھ ہوجاتاہے۔
(۳)محلہ میں اگر کوئی شخص عورت سے ناجائز تعلق رکھتاہے توپنچ اُسے برادری سے خارج کردیتے ہیں اور اس کی شادی غمی میں شریك نہیں ہوتے،پنچوں اور سرداروں کی عبرت سے۔بالآخر وہ تائب اورنادم ہوتا ہے اورلوگ اس کوبرادری میں شامل کرلیتے ہیں،ترك برادری سے یہ فوائد جاتے رہیں گے،ہرشخص آزادومختار ہوجائے گا،ہاں یہ واضح رہے اگر کوئی شخص تاڑی شراب پیئے،بازاری عورتوں سے زناکرے،جواکھیلے،اپنے یہاں ناچ کرائے،مگربرادرانہ طرف سے اس کی بازپرس نہیں ہوتی اور نہ سردار یاپنچ اس کو برادرانہ طریق سے بندکرتے ہیں،آیا ایسی برادری کرناچاہئے؟
الجواب:
علماء اورسرداران پرہدایت ونصیحت فرض ہے اور اہل معاصی کے ساتھ قطع تعلق میں سلف صالحین کے مسلك مختلف رہے ہیں اور مصالح دینیہ کی رعایت سے دونوں صورتیں جائزہیں جس میں مصلحت دیکھیں اور ایسی برادری کہ شراب وزنا سے منع نہ کرے اوراپنے ساختہ قانون کی ذراخلاف ورزی پرسزادے بہت بیہودہ برادری ہے وہ اگر روك سکتے ہیں تو معاصی پرروکنا فرض ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع