30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جیسا کہ فتاوٰی شامی وغیرہ میں ہے(ت)
اور دوسری صورت یعنی برات کے مکان میں جانا،اگرباجے وغیرہ منکرات دوسرے مکان میں ہوں توحرج نہیں،اور مقتدا کے لئے تین صورتیں ہیں،اگرجانے کہ میرے جانے سے منکرات بندہوجائیں گے میرے سامنے نہ کرسکیں گے توجاناضرور ہے لانہ ازالۃ المنکر(کیونکہ اس طرح کرنے سے گناہ کا ازالہ ہے۔ت)اوراگرجانے کہ میں جانے سے انکارکروں گا تومیری خاطر ان لوگوں کواتنی عزیز ہے کہ مجھے لے جانے کے لئے منکرات سے بازرہیں گے توانکار ضرورہے،پھر اگر وہ اس کے انکار پرباز رہیں توجاناضرور ہے اگرنہ جائے گا تووہ مخلی بالطبع ہوکر پھر انہیں ا فعال کوکریں گے اور اگرنہ مانیں تو نہ جانا ضرورہے،اور اگر اسی مکان میں ہوں توہرگز نہ جائے اور اگرجانے کے بعد شروع ہوں تو فورًا اٹھ آئے،اور عالم کووہاں جانا اور بھی سخت ترناجائزہے مگراس صورت میں کہ جانے کہ میراجانا منکرات کوبند کردے گا۔جن صورتوں میں ہم نے جوازکاحکم دیا اُن میں آپس کی رنجش اور بے لطفی کالحاظ ضرورچاہئے اور جن صورتوں میں شرکت شرعًا ناجائزہے ان میں کسی کی رنجش کالحاظ بھی جائزنہیں۔
|
" وَلَا یَخَافُوۡنَ لَوْمَۃَ لَآئِمٍ ؕ "[1]،لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ تعالٰی[2]۔ |
(اچھے لوگ)کارِخیر کرنے میں کسی ملامت گرکی ملامت سے خائف نہیں ہوتے۔اﷲ تعالٰی کی نافرمانی کرنے میں کسی کی اطاعت نہیں۔(ت) |
باقی ان معاصی کی وجہ سے نکاح میں کوئی خلل نہیں آتا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ۲۸: ازکمال پورہ علاقہ جیت پورہ بنارس مرسلہ خدابخش زردوز مالك فلورمل اسلامیہ ۲۰ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
اگر بارات میں ڈھول تاشہ انگریزی باجانہ ہوصرف دو ایك جوڑدف بلابانسری کاہوتو یہ جائزہے یانہیں؟ یہ واضح رہے کہ دف بجانے والے کاریگری سے بجاتے ہیں جس میں آواز کانشیب وفراز سروتال ہوتا ہے۔بیّنواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع