30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۳: مرسلہ محمدمنظور عالم ۲صفرالمظفر۱۳۳۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں،اس ملك کے مولوی صاحبان کہتے ہیں کہ ہارمونیم بجانا اور سننا اور گراموفون بجانا یاسننا قطعی حرام ہے،اگردرحقیقت حرام ہے تو اکثر بلادمیں بہت سے علماء ہند نے اس کوجائز رکھاہے او دیدہ دانستہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں اس کی کیاوجہ،کیاوہ لوگ علم دین سے واقف نہیں ہیں یعنی اجمیرشریف،پھلواری شریف،بغدادشریف وغیرہ میں زمانہ عرس میں قوالی سنتے ہیں اس کے سامنے ہارمونیم وستارضرورہوتاہے اس کی کیاوجہ ہے، ازراہ مہربانی اس کے بارہ میں جیساحکم ہو کس کس طریقہ والے کے نزدیك جائزہے اور کس کس کے نزدیك ناجائزہے؟ جواب سے مطلع فرمائیں۔فقط۔
الجواب:
ہارمونیم ضرورحرام ہے،بغدادشریف میں تو اس کانشان بھی نہیں،نہ اجمیرشریف میں دیکھنے میں آیا،نہ فاسقوں کافعل حجت ہو سکتا ہے،نہ کسی عالم نے اسے حلال کہا،اگرکسی نے حلال کہا ہو تو وہ عالم نہ ہوگا ظالم ہوگا۔گراموفون سے قرآن مجید کاسننا ممنوع ہے کہ اسے لہوولعب میں لانابے ادبی ہے،اور ناچ یاباجے یاناجائز گانے کی آواز بھی سننا ممنوع ہے،اور اگرجائزآواز ہو کہ نہ اس میں کوئی منکر شرعی نہ وہ کچھ محل ادب،تو اس کے سننے میں فی نفسہٖ حرج نہیں،ہاں لہو کاجلسہ ہوتو اس میں شرکت کی ممانعت ہے،اور تفصیل کامل ہمارے رسالہ الکشف شافیا میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۴: ازفیض آباد مسجد مغل پورہ مرسلہ شیخ اکبرعلی مؤذن ومولوی عبدالعلی ۱۹ربیع الآخر۱۳۳۶ھ
گاناقوالی مع ساز اورنااہل لوگوں کاجمع ہونا جوصوم صلوٰۃ کے پابند نہ ہوں خصوصًا مستورات کاجمع ہونا جائزہے یاناجائز؟
الجواب:
گانا مع مزامیر مطلقًا ناجائزہے نہ کہ ان منکرات کے ساتھ۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۵ تا ۲۷: ازکمال پورہ علاقہ جیت پورہ بنارس مرسلہ خدابخش زردوز مالك فلورمل اسلامیہ ۲۰ربیع الآخر۱۳۳۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل کے بارے میں:
(۱)جس کی بارات میں کثرت سے باجے،روشنی،گھوڑے ہوں اور جابجا بارات کی گشتی کی گئی ہو۔ان کانکاح شرعًا ہوتاہے یا نہیں؟ اور ایسی بارات میں شریك ہونے سے گناہ ہوگایانہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع