دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

گروہ علماء! اگرتم مستحبات چھوڑ کر مباحات کی طرف جھکو گے عوام مکروہات پرگریں گے،اگرتم مکروہ کروگے عوام حرام میں پڑیں گے،اگرتم حرام کے مرتکب ہوگے عوام کفرمیں مبتلا ہوں گے۔

بھائیو! ﷲِاپنے اوپررحم کرو،اپنے اوپررحم نہ کرو اُمت مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پررحم کرو۔چرواہے کہلاتے ہو بھیڑئیے نہ بنو۔اﷲ تعالٰی ہدایت دے،آمین وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰینا محمدواٰلہ وصحبہ وابنہ وحزبہ اجمعین، آمین۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۱:                 ازشہر بریلی                                روزسہ شنبہ تاریخ ۲۵شعبان ۱۳۳۴ھ

اگرکوئی مجلس خلاف شرع ہو یعنی ناچ یاباجا وغیرہ ہوتو اس میں کھانا وغیرہ کھاناچاہئے اور اس میں شرکت کرنا چاہئے یانہیں؟ اور اگر اس میں کھانا کھاناچاہئے تو وہ کون سی شکل ہے جو شرع کے موافق جائزہوجائے؟ فقط

الجواب:

کسی خلافِ شرع مجلس میں شرکت جائزنہیں اور کھانابھی اسی جگہ جہاں وہ خلاف شرع کام ہورہے ہیں تو اس کھانے میں بھی شرکت جائزنہیں،اور اگروہ کھانا دوسرے مکان میں ہے وہاں کوئی امرخلاف شرع نہیں توعام لوگوں کوجانےاورکھانے میں حرج نہیں مگر عالم یا مقتداوہاں بھی نہ جائے مگر اس صورت میں کہ اس کے جانے سے وہ امور خلاف شرع بند ہوجائیں گے تو ضرور جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۲:                                امام بخش فریدی ازجام پور ضلع ڈیرہ غازی خان                              دوشنبہ ۳محرم ۱۳۳۵ھ

سماع فی نفسہ کا قطع نظر اس سے کہ سلسلہ قادریہ اور نقشبندیہ میں نہیں سننے کاکیاحکم ہے۔بینواتوجروا۔

الجواب:

سماع کہ بے مزامیر ہو اور مسمع نہ عورت ہونہ امرد،اورمسموع نہ فحش نہ باطل،اور سامع نہ فاسق ہونہ شہوت پر،تو اس کے جواز میں شبہہ نہیں۔قادریہ وچشتیہ سب کے نزدیك جائزہے،ورنہ سب کے نزدیك ناجائز،والتفصیل فی رسالتنا اجل التحبیر فی حکم السماع والمزامیر(اس کی تفصیل ہمارے رسالے"اجل التحبیر فی حکم السماع والمزامیر"میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن