30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ ہے وہ فرق کہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے بتایا اور خود رب العزۃ جل جلالہ قرآن عظیم میں نماز کو فرماتاہے:
|
" وَ اِنَّہَا لَکَبِیۡرَۃٌ اِلَّا عَلَی الْخٰشِعِیۡنَ﴿ۙ۴۵﴾ الَّذِیۡنَ یَظُنُّوۡنَ اَنَّہُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّہِمْ وَاَنَّہُمْ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۴۶﴾٪ "[1] |
بیشك نمازگراں ہے مگر ان خشوع والوں پر جن کو یقین ہے کہ وہ اپنے رب سے ملیں گے اور انہیں اس کی طرف پھرکر جاناہے۔ |
غذائے روح کی یہ پہچان ہے،اب مزامیر کو دیکھئے کفّار،فسّاق،فجّار رات دن ان میں منہمك ہیں توواضح ہواکہ وہ شہواتِ نفس ہیں جب توبندگان نفس امارہ ان پرمٹے ہوئے ہیں غذائے روح ہوتے تو وہ ان کا نام نہ لیتے کہ بندگان نفس غذائے روح کانام لئے تھراتے ہیں،ہاں وہ عبادت ضرور ہیں مگرکہاں مندروں اور گرجاؤں میں کہ ان کی عبادت مزامیرہی کے ساتھ ہوتی ہے مگرحاشا وہ مسجدوالوں کی عبادت نہیں،مسجد کا رب اس سے پاك ہے کہ شیطانی لذتوں سے جن میں کافروں کاحصہ غالب ہو اس کی عبادت کی جائے۔یہ عجب عبادت ہے کہ مندروں گرجاؤں میں ہوتی ہے اور مسجدیں اس سے محروم،ہندؤں نصرانیوں میں دھڑلے سے رائج،اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وصحابہ وائمہ اس سے محفوظ۔ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم (گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت کسی میں نہیں مگر اﷲ تعالٰی بلنداورعظیم الشان کی توفیق دینے سے۔ت) یہ اگرعبادت ہے تو ڈوم ڈومنیاں،رنڈیاں پیرجی سے بڑھ کر عابد ہیں کہ یہ گھنٹہ بھر اس عبادت سے مشرف ہوں تو وہ چوبیس گھنٹے اسی میں ہیں ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم جاہلوں کی شکایت نہیں اگرچہ وہ مشائخ بن بیٹھیں اگرچہ اولیاء کرام کا ارشاد ہے کہ:
|
صوفی بے علم مسخرہ شیطان ست۔ |
بے علم صوفی شیطان کامسخرہ ہے۔(ت) |
مااتخذاﷲ جاھلا ولیا قط اﷲ نے کبھی کسی جاہل کو اپناولی نہ کیا ع
بے علم نتواں خداراشناخت
(بغیرعلم کے خدا تعالٰی کی شناخت نہیں ہوسکتی۔ت)
غضب تو ان مولوی کہلانے والے مشائخ نے ڈھایاہے کہ اپنے ساتھ عوام کو بھی شریعت پرجری وبیباك کردیا اہل نااہل کا جھوٹا تفرقہ زبانی کہیں اور جلسے میں دنیا بھر کے نااہل بھریں،ائمہ دین فرماتے ہیں اے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع