30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فجّار شرابی زناکار سب کاشیطانی بازارلگتاہے اور مزامیر کھڑکتے ہیں،یہ اہلیت کی شکل ہے،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم (گناہوں سے بچنے اور بھلائی کرنے کی قوت بجزاﷲ تعالٰی بلندمرتبہ اور بزرگ قدر کے توفیق دینے کے کسی فرد میں نہیں۔ ت)ان سب کی گمراہی اور عوام کی بربادی تباہی کاوبال انہیں مولویوں کے سرہے جواہل ونااہل کافرق بتاتے اور حرامِ خدا کوحلال کرنے کی کوشش کرتے اور امت کی بھیڑوں کوابلیس بھیڑئیے کے پنجے میں دیتے ہیں پھرمزامیر کی حالت بالکل شراب کی مثل ہے قلیلھا یدعوالی کثیرھا تھوڑی سے بہت کی خواہش پیداہوتی ہے الذنب یجری الی الذنب گناہ گناہ کی طرف کھینچتاہے ع
تخم فاسد بار فاسد آورد
(ناقص اور ناکارہ بیج بیکار پھل لاتاہے۔ت)
شدہ شدہ رنڈی کے مجرے تك نوبت پہنچتی ہے پھرحیا یکسرکنارہ کرتی ہے،بھری مجلس میں فاحشہ ناچ رہی ہے اور پیرجی صاحب شیخ المشائخ وپیرمغاں وقطب دوراں بنے ہوئے بیٹھے ہیں اور مریدین ھُوحق مچارہے ہیں،تف بریں اہلیت،یہ سب نتائج ملعونہ اسی مداہنت وتحلیل حرام کے فرق اہل ونااہل کے ہیں،والعیاذباﷲ رب العالمین۔دربارہ شطرنج تو خود روایات وجوہ عدیدہ پر ہیں مگر ناصحان امت نے نظربعصریہی فرمایا کہ اس کی اباحت میں امت مرحومہ اور خود دین اسلام پر شیطان کو مدددینا ہے لہٰذا مطلقًا حرام وگناہ کبیرہ ہے تومزامیر کہ نفس امارہ کوشیطان لعین کی ان کی طرف رغبت بہ نسبت شطرنج ہزارہا درجہ زائد ہے کیونکر مطلقًا حرام وسخت کبیرہ نہ ہوں گے۔سَو میں پچانوے وہ ہوں گے جنہیں شطرنج کی طرف التفات بھی نہیں اور سَومیں پانچ بھی نہ نکلیں گے جن کے نفس امارہ کو مزامیر کی شیطانی آوازخوش نہ آتی ہو،اہل تقوٰی بھی اپنے نفس کو بالجبر اس سے بازرکھتے ہیں ع
حُسن بلائے چشم ہے نغمہ وبالِ گوش ہے۔کافی شرح وافی للامام حافظ الدین النسفی پھرجامع الرموز پھرردالمحتار میں ہے:
|
ھوحرام وکبیرۃ عندنا وفی اباحتہ اعانۃ الشیطان علی الاسلام و المسلمین[1]۔ |
ہمارے نزدیك وہ حرام اور گناہ کبیرہ ہے اور اسے مباح قرار دینے میں اسلام اور اہل اسلام کے خلاف شیطان لعین کی مدد کرناہے۔(ت) |
[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۵۳،جامع الرموز کتاب الکراھیۃ مکتبہ اسلامیہ گنبدقاموس ایران ۳ /۳۱۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع