دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

تو آج کل جو مشائخ مزامیر سنتے ہیں ان کے لئے کیوں ناجائز ہواکیونکر وہ اس کے اہل ہیں نااہل سنے تو اس پراعتراض چاہئے یہ تو اُسے غذائے روح سمجھتے اور اپنے لئے عبادت جانتے ہیں۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

اللھم ھدایۃ الحق والصواب(اے اﷲ! حق اور ٹھیك راستہ دکھادے۔ت)اہل نااہل کاتفرقہ سماع مجرد میں ہے۔شعر حضرت شیخ سعدی قدس سرہ میں اسی کاذکرہے۔مزامیر میں اہل کی اہلیت نہیں،نہ ان کاکوئی اہل نہ وہ کسی کے لئے جائز،مگرمجاذیب اورخودرفتہ کہ عقل تکلیفی نہ رکھتے ہوں اُن پرایك مزامیر کیاکسی بات کامواخذہ نہیں کہ   ع

سلطان نگیرد خراج از خراب

(کیونکہ بنجر اور ویران زمین سے کوئی بادشاہ(لوگوں سے)ٹیکس وصول نہیں کرتا۔ت)

ایسی جگہ اہل عقل میں اہل ونااہل کافرق کرنا ہرکس وناکس کوگناہ پرجری کرنا اور امت مرحومہ پرمکرشیطان لعین کادروازہ کھولنا ہے،ہرفاسق اسی کامدعی ہوگا کہ ہم اہل ہیں ہم کو حلال ہے علانیہ ارتکاب معصیت کرے گا اور حرام خدا کوحلال بتائے گا اور اپنے امثال عوام جہال کو گمراہ بنائے گا،کیاشریعت محمدیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایساحکم لاتی ہے،حاش ﷲ۔شریعت مطہرہ فتنہ کا دروازہ بندفرماتی ہے اور یہ حکم فتنہ کے روزن کوعظیم پھاٹك کرتا ہے،تو کس قدرمبائن شریعت غرا ہے،اب دیکھ نہ لیجئے کہ آج کل کتنے نامشخص،کتنے بے تمیز،کتنے کندہ ناتراشیدہ،جن کو استنجا کرنے کی تمیز نہیں یہ بھی نہیں جانتے کہ استنجا کرنے میں کیا فرض،واجب،سنت،مکروہ،حرام ہیں۔وہ گیرواکپڑے رنگ کریاعورتوں کے سے کاکل بڑھاکر رات دن اسی آواز شیطانی میں منہمك ہیں۔نمازیں قضاہوں بلاسے،مگرڈھولك ٹھنکنا ناغہ نہ ہو،اور پھر وہ پیرومرشد ہیں ان کے پاؤں پرسجدے ہوتے ہیں۔ اور علانیہ کہتے ہیں کہ ہم کو رواہے،ہماری روح کی پاکیزہ غذاہے۔یہ ناپاك نتیجہ اسی اہل ونااہل کے فرق پُرجہل کا ہے۔اور ان کا کذب صریح یوں آشکار کہ سماع بے مزامیر جس میں اہل ونااہل کافرق ہے اس کے جوازمیں اس کے اہل نے یہ شرط رکھی ہے کہ جلسہ سماع میں کوئی نااہل نہ ہو،یہاں تك کہ قوال بھی اہل باطن ہو،جیسے بارگاہ حضورسیدنا محبوب الٰہی سلطان الاولیاء نظام الحق والدّین محمدرضی اﷲ تعالٰی عنہ میں حضرت سیدنا امیرخسرو حضرت سیدی میرحسن علی سجزی قدس سرہما۔بفرض باطل اگر مزامیر میں بھی اہل ونااہل کافرق ہوتا تو اہل وہ تھا کہ کسی نااہل کے سامنے نہ سنتا،یہ جہل کے اہل عام مجمع کرتے ہیں جس میں فسّاق


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن