دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

دیدارمی نمائی وپرہیز مے کنی                        بازارخویش وآتش ماتیز می کنی [1]

(تودیدار دکھاتا ہے لیکن پرہیز بھی کرتاہے،لہٰذا اپنے بازار اور ہماری آگ کوتیز کرتاہے۔ت)

شرع مطہر نے امورمحمودہ میں بھی اس حکمت پرلحاظ فرمایا ہے ولہٰذا دن میں تین وقت نمازحرام فرمائی کہ شوق مشتاقان تازہ ہوتارہے ولہٰذا تجلی کو دوام نہیں ہوتا ولہٰذا ابتداء میں ایك مدت تك وحی روك لی گئی جس پرکفار نے ودع وقلی کیا اور سورہ کریمہ والضحٰی نے نزول فرماکر ان کامنہ سیاہ کیا تو کپڑا ڈال کرسننا وہی رنگ لائے گا جو حضرت عارف جامی قدس سرہ السامی فرماتے ہیں:  ؎

چویابدبُوئے گل خواہد کہ بیند                       چوبیند روئے گل خواہد کہ چنید[2]

(جب کوئی پھول کی خوشبوپائے توچاہتاہے کہ اس کو دیکھے اور جب پھول کو دیکھ پائے تو چاہتاہے کہ اسے چنے۔ت)

غرض عارف مصالح شریعت احمدیہ وحکم جلیلہ احکام محمدیہ علٰی صاحبہا افضل الصلوٰۃ والتحیۃ یقین کرے گا کہ اس کی اباحت سخت بدخواہی امت اور ابلیس لعین کو ان پربڑی اعانت ہے۔

(۷)اصوات فتنہ کی حرمت اس لئے نہیں کہ وہ خاص مصوت کے ساتھ فجور کی طرف داعی ہیں جس سے مغنیہ مردہ کا بھراہوا گانا حلال ہوجائے ورنہ سماع مزامیر مطلقًا حلال ہوتاکہ وہاں مصوت فجور نامتصور،بلکہ اس لئے کہ وہ مفسد قلب ومحرك شہوت ومنبت نفاق ومثبت غفلت ہیں کما افادہ الائمۃ الاعلام وذکرنا طرفامنہ فی الکشف شافیا(جیسا کہ مشہورائمہ نے اس کا افادہ بخشا،اور ہم نے اس کا کچھ حصہ اپنے رسالے الکشف شافیا میں بیان کیاہے۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۹:                 ازمرادآباد محلہ مغلپورہ حصہ دوم متصل مکان جناب حکیم سیدامیرحسن صاحب              مسئولہ سیدحامدحسین صاحب ۱۱ربیع الاول شریف ۱۳۳۲ھ

علماء متین ومفتیان شرع مبین کی بارگاہ میں عرض ہے کہ اس مسئلہ میں آپ حضرات کا کیاارشاد ہے کہ سماع کلام حسن منظوم خواہ منثور بالحان بہ لہجہ عربی ہو یامصری یاہندی خواہ سوا ان کے ہو باستثناء قرآن مجید وفرقان حمید برعایت قواعدوقوانین موسیقی بلامزامیر مردصالح معمریاغیرمعمربلکہ امرد سے جبکہ خوف فتنہ وفساد نہ ہوجائز ہے یانہیں،چنانچہ علماء وغیرہم مثنوی مولانا روم ونعت وحمدوغیرہم پڑھتے ہیں 


 

 



[1] گلستان سعدی باب دوم مطبع اسلامیہ سٹیم پریس لاہور ص۱۱۵

[2] یوسف زلیخا باب گرفتن زلیخا یوسف را الخ مطبع تاجران کتب خانہ لاہور ص۱۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن